ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز 250 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7290 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 1,45,562 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہیں۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 49 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ان لاک-1 میں بہت سارے علاقوں میں نرمی دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 1,45,562 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 45 فیصد ہے۔'
واضح رہے کہ 'ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 3 مئی کے بعد بہار پہنچنے والے بیشتر تارکین وطن کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔'
ان میں مہاراشٹر ، دہلی ، گجرات ، ہریانہ ، اتر پردیش اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزدور شامل ہیں۔