ETV Bharat / state

بہار: سرکاری ہسپتال میں بڑی لاپرواہی، بیڈ کے انتظار میں مریضوں کی موت

بہار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسی دوران صحت کے نام پر 13،264 کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعوی کرنے والی حکومت کی حالت یہ ہے کہ ریاست کے دوسرے سب سے بڑے ہسپتال میں مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہے ہیں۔ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ ایک خاندان کا الزام ہے کہ مریض کو منرل واٹر چڑھایا گیا۔

corona patients dying outside hospital
بہار: سرکاری ہسپتال کی لاپرواہی، مریضوں کو دیکھنے والا کوئی نہیں
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:14 AM IST

کورونا کے بڑھتے معاملات نے ایک مرتبہ پھر بہار کے ہسپتالوں کی پول کھول دی ہے۔ پٹنہ کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (این ایم سی ایچ) میں مریض بھرتی ہونے کے انتظار میں ہی دم توڑ رہے ہیں، جو مریض بھرتی ہیں انہیں بھی صحیح علاج نہیں مل رہا ہے۔

مریضوں کے اہلخانہ الزام عائد کررہے ہیں کہ مریضوں کو مینرل واٹر چڑھا دیا گیا، حالانکہ این ایم سی ایچ کے لیے یہ کارنامہ کوئی نیا نہیں ہے، یہ وہی ہسپتال ہے جس میں گزشتہ برس کورونا مریض کی لاش دو دن تک آئیسولیشن وارڈ میں پڑی رہی تھی، اور اسی وارڈ میں بیمار مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔

سرکاری ہسپتال میں لاپرواہی، مریض کو مینرل واٹر چڑھایا گیا

ہسپتال کے انتظامات بھی لوگوں کی پریشانیاں بڑھا رہے ہیں۔ سمستی پور ضلع کے روسڑا سے کورونا کے مریض کو لے کر اہلخانہ این ایم سی ایچ آئے تھے، مریض کو ایمبولنس میں چھوڑ کر اہلخانہ پرچی لانے کے لیے ہسپتال میں گئے، لیکن فوراً پرچی کاٹی نہیں گئی۔

آدھے گھنٹے تک اہلخانہ پرچی کٹانے کے لیے در در بھٹکتے رہے، اسی دوران مریض تڑپ تڑپ کر ایمبولنس میں ہی دم توڑ گیا، ایسا ہی ایک واقعہ منگل کو پیش آیا تھا، وزیر صحت منگل پانڈے ہسپتال کا معائنہ کرنے پہنچے۔ اسی دوران قریب ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال کے باہر ایمبولنس میں پڑے پڑے ایک مریض دم توڑ بیٹھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.