پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے مابین کڑا مقابلہ ہوا۔ جس میں ریاست کے عوام نے این ڈی اے کو اکثریت دی ہے ، لیکن بہار کی عوام نے عظیم اتحاد پر بھی اعتماد کیا ۔ این ڈی اے نے 125 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ گرینڈ الائنس نے 110 نشستوں پر جیت حاصل کی ۔
عظیم اتحاد کی شکست کے بعد ، کانگریس کے قائد طارق انور نے اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ بہار کی عوام اس بار ریاست میں تبدیلی چاہتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ اور اس کے پیچھے کی وجہ کانگریس ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ "ہمیں حقیقت کو قبول کرنا چاہئے۔ کانگریس کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے ، بہار گرینڈ الائنس حکومت سے باہر رہ گئی۔ کانگریس کو اس موضوع پر غور کرنا ہوگا ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کے کہ 'بہار میں ایم آئی ایم کا داخلہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔
اگلے ٹویٹ میں کانگریس کے رہنما طارق انور نے ریاستی وزیر اعلی نتیش کمار پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ " بی جے پی کی مہربانی رہی تو نتیش جی اس بار چیف منسٹر کا آخری حلف لیںگے' دیکھتے ہیں بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔