ETV Bharat / state

کانگریس رکن اسمبلی آفاق عالم کا کارکنان نے استقبال کیا - رائے شماری

آفاق عالم نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ جگاڑ سے بنی ہے۔ غلط طریقے سے این ڈی اے اتحاد اقتدار میں آئی ہے جبکہ واضح اکثریت عظیم اتحاد کے حق میں تھی۔

Congress MLA Afaq Alam was Congratulated by the workers
کانگریس رکن اسمبلی آفاق عالم کا کارکنان نے استقبال کیا
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:55 PM IST

پٹنہ سے قصبہ جانے کے درمیان ارریہ میں پورنیہ ضلع کے قصبہ اسمبلی حلقہ سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہوئے رکن اسمبلی آفاق عالم کا کانگریسی کارکنان نے وکاس مارکیٹ واقع ڈاک بنگلہ میں گل پوشی کر استقبال کیا۔

کانگریس رکن اسمبلی آفاق عالم کا کارکنان نے استقبال کیا

آفاق عالم اس بار اسمبلی میں بہار کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بھی منتخب ہوئے ہیں جس سے ارریہ کے کارکنوں میں خوشی دیکھی گئی اور لوگ مبارک باد دینے پہنچے۔ اس موقع پر منتخب رکن اسمبلی نے صحافیوں سے بات چیت بھی کی۔

آفاق عالم نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ جگاڑ سے بنی ہے۔ غلط طریقے سے این ڈی اے اتحاد اقتدار میں آئی ہے جبکہ واضح اکثریت عظیم اتحاد کے حق میں تھی، ووٹ شماری کے دوران کئی جگہوں سے دھاندلی کی خبریں موصول ہوئی مگر اس کی جانچ تک نہیں ہوئی اور نہ دوبارہ سے رائے شماری ہوئی۔

Congress MLA Afaq Alam was Congratulated by the workers
کانگریس رکن اسمبلی آفاق عالم کا کارکنان نے استقبال کیا

انہوں نے کہا کئی ایسی جگہ ہیں جہاں بہت کم ووٹوں سے عظیم اتحاد کے امیدوار کو زبردستی شکست دی گئی۔ کچھ لوگ عظیم اتحاد کو ٹوٹنے کے دہانے پر بتا رہے ہیں جو سراسر افواہ پر مبنی ہے۔ راجد اور کانگریس کا رشتہ مضبوط ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔

آفاق عالم نے کہا کہ ہم پہلے سے اور بھی مضبوطی کے ساتھ اسمبلی میں سیمانچل کی بدحالی کی آواز اٹھائیں گے، یہاں سب سے بڑا مسئلہ سیلاب، معاش، بے روزگاری اور مزدوروں کا مسلسل دوسری ریاستوں میں روزگار کے لئے جانا ہے۔ اب اس حکومت کو سیمانچل کے لئے خصوصی دھیان دینا ہوگا، چونکہ اس علاقے میں گزشتہ 15 سالوں سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ اس موقع پروفیسر مجیب ،اویس یاسین، فیروز عالم، اقبال احمد، عابد حسین انصاری، خالد حسین وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.