ETV Bharat / state

'کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرنے میں مصروف' - cong meting in gaya

ریاست بہار کے ضلع گیا سمیت مگدھ کمشنری کے سبھی اضلاع پر کانگریس کی نگاہ ہے، 2020 اسمبلی انتخابات میں کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرناچاہتی ہے اسی کولیکر کانگریس کی دوروزہ میٹنگ گیا میں منعقد ہوئی ہے۔

بہار: کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرنے میں مصروف ہے
بہار: کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرنے میں مصروف ہےبہار: کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرنے میں مصروف ہے
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 2:55 PM IST

پہلے دن کمشنری کے سبھی ضلع کے کانگریسی صدر اور دوسرے روز سبھی بلاک کے صدر کے ساتھ میٹنگ ہوگی ۔پہلے روز میٹنگ میں جو بات سامنے آئی اس میں سب سے اہم یہ کہ کانگریس اپنی کمیٹی کو بلاک سے لے کر اسمبلی حلقہ تک مضبوط کرے گی۔

بہار: کانگریس اپنی پکڑ مضبوط کرنے میں مصروف ہے

کانگریس کا ابھی مگدھ کمشنری کی 26 اسمبلی حلقہ میں چار سیٹوں پر قبضہ ہے۔اس میں گیا کے وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے اودھیش کمار سنگھ، اورنگ آباد اسمبلی حلقہ سے آنندشنکر، اورنگ آباد کے کٹمبا اسمبلی حلقے سے راجیش رام اور نوادہ ضلع کے گوند پور اسمبلی حلقہ سے پورنیمایادو رکن اسمبلی ہیں میٹنگ میں میں سبھی ضلع صدور سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رکن اسمبلی کی تعداد بڑھانے کے لیے پوری تیاری کریں اس کے لئے وہ پارٹی کے سینئر رہنماوں سے تبادلہ خیال کرتے رہیں۔

انچارج وریندر سنگھ راٹھور نے کہاکہ کانگریس پوری مضبوطی کے ساتھ بہاراسمبلی انتخابات لڑے گی، موجودہ وقت میں سب سے اہم یہ ہے کہ بی جے پی جیسی فاسسٹ طاقت کوروکنا ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی تشدد: علاج کے دوران عاقب کی موت

انہوں نے کہاکہ اتحاد میں جتنی سیٹیں طے ہونگی اس پر کانگریس پوری مضبوطی کے ساتھ لڑے گی۔بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں کانگریس مصروف ہے اور کارکنان کو بھی اسکی ہدایت دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.