ETV Bharat / state

پٹنہ یونیورسٹی میں ماحولیات اور ادب کا پروگرام - فضائی آلودگی پروگرام

شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں ایک سمپوزیم بہ عنوان ماحولیات اور ادب Environmental Program at Patna University منعقد کیا گیا جس میں بڑھتی آلودگی کو کس طرح سے روکا جائے اور ماحول کو صاف و شفاف رکھا جائے اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا

پٹنہ یونیورسٹی میں "ماحولیات اور ادب" کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 4:26 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 1:14 PM IST

پٹنہ: ادب اور سماج معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، اس لئے میر، غالب اور فیض و سلطان، ہمیشہ اردو ادب اور شاعری میں فضا اور ماحول کی بھر پور استعمال کیا ہے۔ اسی تناظر میں شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں ایک سمپوزیم بہ عنوان "ماحولیات اور ادب" Environmental Program at Patna University منعقد کیا گیا جس میں معروف ادیب و ڈرامہ نگار ڈاکٹر قاسم خورشید، شعبہ عربی کے استاذ ڈاکٹر سرور عالم اور سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر جاوید حیات بحثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔

اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ریسرچ اسکالر محمد عطاء اللہ نے کی جبکہ مہمانوں کا استقبال صدر شعبہ اردو پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کیا۔

یہ سمپوزیم خاص طور سے شعبہ اردو کے طلبا و طالبات کے لئے منعقد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں طلباء شامل ہوئے. اس سمپوزیم کے دو مقاصد تھے، پہلا طلباء آگاہی کہ ماحولیات کا ادب سے کیا رشتہ رہا ہے اور دوسرا طلباء کے اندر اس تجسس پیدا کیا جائے کہ بڑھتی آلودگی کو کس طرح سے روکا جائے اور ماحول کو صاف و شفاف رکھا جائے۔

سمپوزیم میں طلبا و طالبات نے ماحولیات کے تعلق سے مختلف عنوانات کے تحت مقالات اور نظمیں پیش کیں۔ وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاسم خورشید نے کہا کہ ہمارا ماحول آلودہ ہوتا جا رہا ہے، اور اس کے اثرات ہماری زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں۔ آج ضرورت ہے کہ ہم تحریر و تقریر کے ساتھ عملی طور پر بھی سماج کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں کہا کہ اردو ادب میں پیڑ، پودوں، ندیوں، پہاڑوں، سمندروں پر منظوم و منثور تخلیقات کا ایک بڑا ذخیرہ ہے جو ہمارے مطالعہ نصاب کا حصہ ہے. ڈاکٹر سرور عالم نے کہا کہ آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مگر ساتھ ساتھ فکری، کرداری اور اخلاقی آلودگی کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

افتتاحی گفتگو میں صدر شعبہ اردو پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کا مقصد نہ صرف موضوع سے واقفیت ہے بلکہ طلبہ کی تربیت بھی ہے، ہمارے شعبہ کی کوشش ہے کہ نئے نئے موضوعات پر اردو شعر و ادب کی اہم شخصیات کو دعوت دے کر طلبہ کے علم میں اضافہ کریں۔

Last Updated : Oct 28, 2022, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.