ETV Bharat / state

Urdu Refresher Course in Patna University شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Urdu Refresher Course in Department of Urdu, Patna University

Patna University
Patna University
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 8:04 AM IST

پٹنہ: 16 جنوری سے شروع ہونے والا اردو ریفریشر کورس کا سنیچر کو اختتامی اجلاس شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر گریش کمار چودھری، پرو وائس چانسلر اجے کمار سنگھ، ایچ آر ڈی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر اتل کمار پانڈے، مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے سابق پرووائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم، ایچ آر ڈی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید عالم کے علاوہ مختلف یونیورسٹی سے آئے ہوئے شرکاء اور شعبہ کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز شمع افروزی سے ہوا۔ افتتاحی کلمات کورس کوآرڈینٹر اور صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے انجام دیے۔ شعبہ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کی عزت افزائی شال اور مومنٹو پیش کر کے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر اپنے خطاب میں پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر گریش کمار چودھری نے کہا کہ ایک کامیاب استاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ درس و تدریس کے علاوہ تدریس کے اہم امور پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔ کیوں کہ وہ معلم کے ساتھ ساتھ سماج کا ایک باشعور اور ذمہ دار فرد بھی ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ایک کامیاب استاد کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ تحقیقی عمل سے اپنا رشتہ ہمیشہ قائم رکھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ویسی زبانیں جس میں کم داخلے ہوتے ہیں، خاص طور پر عربی اور فارسی، اس میں بطور خاص اساتذہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ طلبہ و طالبات کی دلچسپی ان مضامین کی طرف بھی پیدا کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ ان مضامین میں روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

پرووائس چانسلر اجے کمار سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو پوری سنجیدگی کے ساتھ درس و تدریس کا فریضہ انجام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کو اپنے مضمون کے علاوہ دیگر مضامین کے اہم پہلوؤں پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔ مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے سابق پرووائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم نے کہا کہ اساتذہ کو متن سے اپنا رشتہ مضبوط رکھنا چاہیے۔ ایک اچھے استاد کو روزانہ کم سے کم سات آٹھ گھنٹہ مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ ریفریشر کورس کے شرکا میں ڈاکٹر احمد کفیل اور ڈاکٹر رحمت یونس نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کامیاب ریفریشر کورس کے انعقاد پر شعبۂ اردو اور ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر قسیم اختر نے منظوم تاثرات پیش کیے۔ ڈاکٹر سعید عالم ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی کے شکریہ کے ساتھ بارہ روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر سرور عالم ندوی، ڈاکٹر ہاشم رضا، ڈاکٹر محمد ضمیر رضا، ڈاکٹر عشرت صبوحی، ڈاکٹر شبنم، ڈاکٹر خورشید عالم اور پرویز عالم کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طالبات و طلبا موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.