یوں تو گذشتہ دس دنوں سے پورے بہار میں بھی سخت سردی سے عام زندگی متاثر ہے۔اس سردی میں دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں بھی مریضوں کی حالت اور بھی زیادہ متاثر ہوگئی ہے۔
ہسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راج رنجن پرساد سردی سے سے راحت دلانے کے لئے ہسپتال میں زیر علاج سبھی مریضوں کے وارڈ میں خود اپنے اسٹاف کے ساتھ بلوور ہیٹر لیکر پہنچ گئے اور ایمرجنسی وارڈ سے لیکر میڈیسین وارڈ تک میں بلوور لگوایا ہے -
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راج رنجن پرساد نے کہا کہ انھوں نے ہسپتال کے اندر جگہ جگہ ہیٹر لگوا دیا ہے تاکہ مریضوں کو راحت ملے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہسپتال کی جانب سے بلوور کی خریداری کی گئی اور سبھی جگہ جیسے ایمرجنسی وارڈ، سی سی ڈبلو میل فی میل دونوں وارڈوں میں دیا ہے وہیں سرجری وارڈ اور آئ سی یو، آرتھو وارڈ میں دیا ہے وہیں لیبر روم میں بھی، میڈیسین آئ سی یو ڈپارٹمنٹ وغیرہ میں بھی بلوور کی سہولت فراہم کریں گے دیں گے۔