ETV Bharat / state

وزیراعظم کی سربراہی میں ملک متحد ہے:  نتیش کمار - ملک متحد ہے

وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'ہم سب اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے متحد ہیں۔ اگر چین بھارت کے علاقے پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچتا ہے تو پھر اس کے لئے یہ ممکن نہیں ہے۔

'وزیر اعظم کی سربراہی میں پورا ملک متحد ہے'

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 8:40 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 8:52 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت- چین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ایک جماعتی اجلاس طلب کیا۔

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اجلاس میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلی نتیش نے کہا کہ 'چین کے اقدامات کی وجہ سے پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ تمام لوگ متحد ہیں اور اس کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔'

'چین کے سامان کا بائیکاٹ'

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے اپنی اور اپنی پارٹی کی جانب سے وادی گلوان میں شہید ہونے والے تمام فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'شہید ہونے والے 20 فوجیوں میں سے 5 بہار سے تھے۔ ریاستی حکومت اپنی طرف سے ہلاک شدہ جوان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے پورے ملک میں ناراضگی ہے۔'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'یہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا سوال ہے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں پورا ملک متحد ہے۔ اس میں سیاسی جماعتوں کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے۔'

'ہندی چینی بھائی بھائی کا نعرہ'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'بھارت نے ہمیشہ اپنی طرف سے چین کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش کی ہے۔ بچپن میں ہم ہندی چینی بھائی بھائی کا نعرہ سنا کرتے تھے۔ لیکن چین کا بھارت کے ساتھ رویہ اچھا نہیں رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمیں چینی مصنوعات نہیں خریدنی چاہئے، ہمیں دیسی سامان کو فروغ دینا چاہئے۔ یہ وزیر اعظم کی ترجیحی فہرست میں بھی ہے۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ 'ہم سب اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے متحد ہیں۔ اگر چین بھارت کے علاقے پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچتا ہے تو پھر اس کے لئے یہ ممکن نہیں ہے۔ ہم سب کو متحد رہنا چاہئے۔'

Last Updated : Jun 20, 2020, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.