ETV Bharat / state

Chennai Police Action Against Madrasa مبینہ مارپیٹ کے معاملے میں مدرسے پر کارروائی - ایڈوکیٹ این للیتا

چینئی پولیس نے مدرسے میں بچوں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کی اطلاعات کے بعد تمام بچوں کو ان کے گھر واپس بھیج دیا ہے۔ Chennai Police Action Against Madrasa

چنئی کے اسکول سے 12 بچوں کو نکال کر بہار بھیج دیا گیا

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 12:21 PM IST

Updated : Dec 21, 2022, 12:46 PM IST

چینئی: خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چینئی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ مبینہ مار پیٹ کی جارہی ہے جس کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے بچوں کو نکال کر ان کے گھر واپس بھیج دیا ہے۔اس معاملے میں پولیس نے مدرسہ چلانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مادھاورم پولیس کے مطابق، ملزمین کی شناخت محمد اختر اور عبداللہ کے طور پرہوئی ہے، جو بہار کے رہنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 29 نومبر کو مدھاورم کے ایک مدرسہ سے بارہ نابالغ بچوں کو نکال کر اس لیے انہیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا کیوں کہ مدرسے میں ان کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کی خبریں پولیس کو موصول ہوئی تھی۔ چائلڈ لائن اینڈ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ایڈوکیٹ این للیتا کی شکایت کی بنیاد پر مادھاورم پولیس نے مدرسہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو وہاں سے نکالا۔للیتا نے کہا کہ ملزمین کے پاس مدرسہ چلانے کے لیے جووینائل جسٹس بورڈ کی منظوری نہیں تھی۔ Chennai Police Action Against Madrasa

اس معاملے میں پولیس نے بتایا کہ جب چھان بین کی گئی تو انکشاف ہوا کہ بچوں کو بہار سے دینی تعلیم کے لیے یہاں لایا گیا تھا اور ان کے والدین سے ماہانہ رقم لی جاتی تھی۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب بچوں کو پڑھایا جاتا اس دوران سبق نہ سمجھنے پر ان کو مبینہ طور پر ڈنڈوں اور تار سے مارا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے جسم پر مارپیٹ کے نشانات تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال بھیج کر ان کا علاج کروایا۔ پولیس نے کہا کہ دونوں ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ، 342، 323، 324 اور سیکشن 75 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Chennai Police Action Against Madrasa

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بچوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد انہیں ایگمور چلڈرن ہسپتال بھیج دیا گیا کیونکہ ان کے پورے جسم پر مار پیٹ کے نشانات تھے۔اس کے بعد وہاں سے انہیں رویا پورم بوائز ہوم بھیج دیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان بچوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہیں اور انہیں والدین کی اجازت سے ہی چینئی لایا گیا تھا۔ Chennai Police Action Against Madrasa

چینئی ویسٹ زون کے جوائنٹ پولیس کمشنر (مغربی) ایس راجیشوری نے 18 دسمبر کو پیرمبور ریلوے اسٹیشن سے بچوں کو ٹرین کے ذریعے بہار روانہ کیا۔ راجیشوری نے کہا کہ 12 بچوں کے جسموں پر نشانات تھے۔ ہم نے فوری طور پر بچوں کو وہاں سے نکالا اور ان کا علاج کیا۔ بہار میں کمیٹی سے بات کی گئی ہے، ریاستی حکومت کی طرف سے ان بچوں کے تحفظ کے لیے بہار بھیجنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Madras e Aliya Building Falling مدرسہ عالیہ کی بلڈنگ خستہ حالی کی شکار

Last Updated : Dec 21, 2022, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.