ETV Bharat / state

کیمور میں چندر شیکھر آزاد کا انتخابی اجلاس سے خطاب - بی جے پی نے ملک کو کمزور کر دیا ہے

کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ کے ہاٹا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ بہار میں یو پی اے اور جے ڈی یو کی 15 برس سے حکومت ہے، کیا آپ سب کو روزگار، صاف پانی اور انصاف ملا۔ بہار کو اب تک صرف دھوکہ ملا ہے۔

addreesing by chandrashekhar azad ravan, founder of azad samaj party in kaimur bihar
کیمور میں آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد کا خطاب
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 4:59 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ کے ہاٹا میں آج آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد عرف راون پہنچے۔ جہاں انہوں نے امیدوار ارشد حسین خان کے لیے ووٹ مانگا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گھوم گھوم کر انتخابی اجلاس کو خطاب کر رہے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کر رہے ہیں۔ ریاست اترپردیش میں جہاں بیٹیوں کی لاش کو تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کو نہیں دیا جاتا ہو، وہ کیا ریاست بہار کی ترقی کریں گے۔

کیمور میں آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد کا خطاب

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں جب بہنیں محفوظ نہیں ہیں تو کیا وہ یہاں پر بہنوں کو محفوظ رکھ سکیں گے۔ وہ کیا بہنوں کے لیے ترقی کریں گے۔ جہاں پر بیٹیوں کی لاش کو تدفین کے لیے نہیں دی جاتی ہوں، اس ریاست کا مکھیا ترقی کی بات کرتا ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہار آئے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں اور یوپی میں بیٹیوں کی لاش ان کے اہل خانہ کو بھی نہیں دی گئی ہے، یہ کیسی حکومت ہے۔

بڑی تعداد میں موجود عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تمام جماعتوں کو آزمایا ہے۔ کیا آپ کی زندگی بدل گئی؟ اگر نہیں، تو ہمیں ایک بار موقع دیں۔ میں تبدیلی لانے کی ضمانت دیتا ہوں۔

انہوں نے چین پور سے امیدوار ارشد حسین کو جیت دلانے کی اپیل کی اور کہا کے بہار میں روزگار ہوگا۔ بہار کو اب تک دھوکہ دیا گیا ہے، لہذا عوام اس بار پی ڈی اے اتحاد کو موقع دیں۔ آنے والا دن پی ڈی اے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار قانون ساز کونسل کے لیے پولنگ جاری

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ میں جس معاشرے سے آتا ہوں، آج بھی معاشرے کے لوگ تالاب کا پانی پیتے ہیں۔ ان کا استحصال اور تشدد کیا جاتا ہے۔ حکومت نے صرف توہین کی ہے۔ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کے دن بدلنے والے ہیں۔

چندر شیکھر نے مزید کہا کہ پپو یادو کے ساتھ اتحاد سے پہلے دو باتیں کہی گئیں۔ پہلی یہ کہ آپ کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ کیونکہ بی جے پی نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔

دوسری بات، اگر کسی غریب کا استحصال یا اس پر ظلم ہوتا ہے تو آپ کو وہاں مضبوطی سے کھڑا ہونا پڑے گا۔ پپو یادو نے اعتماد دیا ہے جس کے بعد میں نے ان کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پپو یادو اور چندر شیکھر کے امیدوار نظر آئیں، انہیں جیت دلانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.