ETV Bharat / state

CBI Raids Houses of 3 RJD Leaders آرجے ڈی کے تین لیڈران کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ - بہار میں راشٹریہ جنتا دل

بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے تین رہنماؤ کے مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مارے ہیں۔ اس کارروائی پر آر جے ڈی کے خزانچی اور بسکمان کے صدر سنیل سنگھ نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ CBI Raids Houses of 3 RJD Leaders

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:38 PM IST

پٹنہ: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بہار میں حکمراں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے خزانچی اور ایم ایل سی سنیل سنگھ ، راجیہ سبھا رکن اشفاق کریم اور فیاض احمد کے پٹنہ سمیت چار مقامات پر آ ج صبح ایک ساتھ چھاپے ماری کی۔ CBI Raids Houses of 3 RJD Leaders

سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سی بی آئی نے آر جے ڈی کے تین لیڈروں کے پٹنہ کے علاوہ پورنیہ، مدھوبنی اور بھاگلپور کے ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے ماری کی۔ غالباً یہ چھاپے ماری نوکری کے بدلے زمین گھوٹالے کے معاملے میںہورہی ہے۔ دریں اثنا، آر جے ڈی کے خزانچی اور بسکمان کے صدر سنیل سنگھ نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے سابق ریلوے وزیر اور آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، دو بیٹیوں، ایک نوکرشاہ اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف زمین گھوٹالہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ الزام کے مطابق، جب لالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر تھے تو ریلوے میں گروپ ڈی کی بحالی میں لوگوں کو نوکریاں دی گئیں اور اس کے بدلے میں لالو خاندان کے افراد کے نام زمین کر دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ریلوے کی جانب سے ان آسامیوں پر بھرتی کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اس مبینہ گھوٹالے میں لالو خاندان کے لوگوں نے ایک لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کی زمین اپنے نام کرالی تھی۔ اس سے پہلے سی بی آئی لالو خاندان کے کئی مقامات پر چھاپے مار چکی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے گزشتہ ماہ اس معاملے میں آر جے ڈی صدر کے قریبی ساتھی بھولا یادو کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umar Surrendered In CBI court عتیق احمد کے بیٹے عمر نے سی بی آئی عدالت میں کی سپردگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.