پولیس نے بتایا کہ مانجھن پورہ گاؤں کے نزدیک سریگ ندی میں ایک بالو لدی کشتی کی ٹکر دوسری کشتی سے ہوگئی، اس حادثہ میں ایک کشتی ڈوب گئی، اس پر سوار کچھ لوگ تیر کر باہر آگئے لیکن 15 لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر کیمپ کررہے ہیں، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔