بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج بہار کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ اس دوران وہ انتخابی مہم کی تحت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لے کر تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
اس کے بعد اگلے دن وہ بہار میں خود کفیل بھارت مہم کی شروعات بھی کریں گے۔
وہیں بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی اب پوری طرح تیار ہے۔
وزیر سوداگر سنگھ ریاست میں مستقل طور پر رواں برس ہونے والے انتخاب کی تیاری کر رہے ہیں۔
قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے حال ہی میں ریاست کا دورہ کیا تھا۔
وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پوری مہم کا جائزہ لیں گے۔
اطلاع کے مطابق 'قومی صدر جے پی نڈا کی آمد سے قبل بی جے پی کے بہت سے بڑے رہنما پٹنہ میں موجود ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر بھوپندر یادو اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بھی آج پٹنہ پہنچیں گے۔'
بتایا جا رہا ہے کہ 'بہار دورے کے دوران بی جے پی صدر جے پی نڈا کی ملاقات وزیر اعلی نتیش کمار سے ہوسکتی ہے، جس میں سیٹ شیئرنگ کے فارمولے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: چارا بدعنوانی معاملہ: لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج
اس کے بعد نڈا دربھنگہ کے لئے روانہ ہوں گے اور وہاں ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دربھنگہ کے بعد نڈا مظفر پور کے سرائے کے لئے روانہ ہوں گے، جہاں لیچی کے کاروباری اور خواتین کاشتکار کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔