ETV Bharat / state

RJD MLC Slams BJP بی جے پی ملک کی ترقی نہیں تباہی چاہتی ہے: قاری صہیب

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 1:54 PM IST

راشٹریہ جنتادل کے رکن اسمبلی قاری صہیب نے کہا کہ بہار ہی نہیں ملک بھر کے نوجوان تیجسوی یادو کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ صرف تیجسوی یادو ہی نوجوانوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہماری حکومت چل رہی ہے، اس حکومت میں نوجوانوں کی امیدیں پوری ہوں گی، ذرا صبر کریں۔ Qari Sohaib visit Darbhanga

قاری صہیب
قاری صہیب

دربھنگہ: یوتھ آر جے ڈی بہار کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن قاری صہیب دربھنگہ کے دورہ پر ہیں، اسی موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے سے سب سے زیادہ خوش بے روزگار ہیں، کیونکہ لوگوں نے دیکھا ہے جو دو کروڑ سالانہ روزگار کا وعدہ لے کر آئے تھے، ہر ایک کے کھاتے میں 15 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ لے کر آئے تھے، بہار اسمبلی انتخابات میں نرملا سیتا رمن وزیر خزانہ کے طور پرر 19 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، آج یہ سارہ وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں،کروڑوں لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔ Qari Sohaib visit Darbhanga

قاری صہیب

قاری صہیب نے کہا کہ جب سے تیجسوی یادو بہار کے نائب وزیر اعلی بنے ہیں، نوجوانوں اور بے روزگاروں میں خوشی کا ماحول ہے، ہمارے رہنما یہ کہہ رہے ہیں تھوڑا صبر کریں، سب کو انصاف ملے گا۔ لوگوں نے دیکھا کہ جب نوجوان پر لاٹھی چارج کیا گیا تو تیجسوی یادو نے فوراً وزیراعلیٰ نتیش کمار سے بات کی اور ڈی ایم کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور حکم دیاگیا کے بے قصور افراد پر لاٹھی چارج نہ کریں۔ نوجوانوں کے درد کو تیجسوی یادو سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا۔ تیجسوی یادو نوجوانوں کی پسند ہیں۔
قاری صہیب نے مزید کہا کہ 'انہوں نے کہا کہ بہار ہی نہیں ملک کے نوجوان تیجسوی یادو کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،صرف تیجسوی یادو ہی نوجوانوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہماری حکومت چل رہی ہے، اس حکومت میں نوجوانوں کی امیدیں پوری ہوں گی، ذرا صبر کریں۔

مزید پڑھیں:قاری صہیب نے وزیر اعلیٰ کو مکتوب روانہ کرکے مدرسہ شمس الہدی کے وجود کو بچانے کا مطالبہ کیا

ملازمت کا مطالبہ کرنے والوں پر لاٹھی چارج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کے اندر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کس طرح حزب اختلاف کے رہنماؤں کو پریشان کر رہی ہے یہ دنیا جانتی ہے، پورے بہار میں سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کر کے پورے بہار کو پریشان اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.