ETV Bharat / state

جے ڈی یو کارکنان نے نتیش کمار کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 5:51 PM IST

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پٹنہ سے تشریف لائے بہار راجیہ کھاد آیوگ کے چیئرمین ودھیانند وکل نے شرکت کی جبکہ مقامی طور پر ضلع پریشد کے چیئرمین و جدیو لیڈر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، رکن اسمبلی جدیو کی سابق امیدوار و ضلع پریشد شگفتہ عظیم ، جدیو ضلع صدر آشیش پٹیل ، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر نوشاد عالم وغیرہ شریک ہوئے۔

تقریب ضلع پریشد کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں ضلع کے تمام بلاک و پنچایت سے جدیو بلاک صدر و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پٹنہ سے تشریف لائے بہار راجیہ کھاد آیوگ کے چیئرمین ودھیا نند وکل نے شرکت کی جبکہ مقامی طور پر ضلع پریشد کے چیئرمین و جدیو لیڈر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، رکن اسمبلی جدیو کی سابق امیدوار و ضلع پریشد شگفتہ عظیم ، جدیو ضلع صدر آشیش پٹیل ، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر نوشاد عالم وغیرہ شریک ہوئے۔

جے ڈی یو کے کارکنان نے نتیش کمار کی یوم پیدائش دھوم دھام سے منائی
Birthday of CM Nitish Kumar celebrated in Araria

سب سے پہلے ودھیانند وکل اور شگفتہ عظیم نے مشترکہ طور سے کیک کاٹا اور نتیش کمار کی اچھی صحت و لمبی عمر کی دعا کی۔ اس کے بعد تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ودھیا نند وکل نے کہا کہ نتیش کمار بہار ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر ایک کامیاب وزیر اعلیٰ کے طور پر ثابت ہوئے ہیں، تمام ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے کہیں بہتر نتیش کمار کی کارکردگی ہے جس بنا پر انہیں کئی قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

نتیش کمار نے بلا تفریق ہر مذہب و ملت کے لئے کام کیا ہے، بیمار بہار کو ایک صحت مند بہار بنا دیا ہے

سابق ضلع پریشد چیئرمین شگفتہ عظیم نے کہا کہ آج نتیش کمار کی یوم پیدائش کے موقع پر جدیو وکاس دیوس کے طور پر منا رہی ہے، پارٹی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کی ہدایت کے مطابق ضلع کے تمام بوتھ لیبل پر یہ تقریب منعقد کیا گیا ہے اور نتیش کمار جی نے جو کام کیا ہے اسے لوگوں کو بتایا بھی جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کے بعد نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں نے کورونا ٹیکہ لگوایا

شگفتہ عظیم نے کہا کہ نتیش کمار نے کسی ذات، مذہب یا برادری کو دیکھ کر ترقیاتی کام نہیں کیا ہے بلکہ تمام لوگوں کے لئے برابری سے کام کیا ہے، جو زیادہ پسماندہ تھا اسے خصوصی طور سے اوپر اٹھایا ہے، آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار کے ایک ایک عوام کے دلوں میں اپنے کام کی وجہ سے جگہ منائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.