پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرکشور رائے نے بتایا کہ 'اطلاع ملی تھی کہ کھودائی باغ بازار میں ایک مکان میں غیر قانونی طور سے پٹاخے بنائے جارہے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے گھیرا بندی کر کے چھاپے ماری کی اور لاکھوں روپے کا غیر قانونی پٹاخہ اور بارود برآمد کیا۔'
رائے نے بتایا کہ 'اس سلسلے میں مکان مالک کھودائی باغ بازار باشندہ محمد نعمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔'