حکومت بہار نے ان تمام بنکروں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے پاس تیار شدہ مال ہیں اور ان کو وہ لاک ڈاون کی وجہ سے فروخت نہیں کر پائے ہیں۔ ان کے سامان سرکاری محکمہ خریدیں گے۔
ان تمام غریب بنکروں کی کی پونجی پھنس گئی تھی۔ ان کے سامنے روزگار کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔ مرکزی وزیر ٹیکسٹائل اسمرتی ایرانی نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر ان تمام بنکروں کا تیار شدہ سامان خریدنے کی اپیل کی تھی۔
اس کے بعد ریاستی حکومت نے بنکروں کے ذریعہ تیار گمچھا اور دوسرے کپڑے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست ہست کرگھا اور ریشم ڈائریکٹر نے تمام ڈی ایم، ڈیویزنل کمشنر اور سبھی محکموں کے انچارج کو خط لکھ کر مرکزی وزیر کے خط کا حوالہ دیا ہے۔
حکومت نے ضلعی سطح اور محکمہ ذاتی طور پر بنکروں کے ذریعہ تیار سامانوں کو خریدنے کا ذکر کیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ بنکر سماج پہلے سے ہی بہت کمزور ہے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے ان کی پریشانیاں اور بڑھ گئی ہیں۔ لاک ڈاون میں ماسک اور گمچھے کا استعمال موثر مانا جا رہا ہے۔ اس لئے ان کے ذریعہ تیار ماسک اور گمچھا حکومت خریدے گی۔