ETV Bharat / state

Ex Councillor Abrar Ahmed گیا کے وارڈ نمبر چھبیس میں نو جون کو ضمنی انتخابات - ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن

گیا شہر کے مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 26 کا ضمنی انتخاب نو جون کو ہونا طے ہے۔ یہاں کے وارڈ کونسلر نے سابق ڈپٹی میئر کے لیے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب اس وارڈ میں سیاسی گہما گہمی تیز ہو گئی ہے۔

مسلم اکثریت والے وارڈ نمبر 26 میں نو جون کو ضمنی انتخابات

author img

By

Published : May 15, 2023, 12:40 PM IST

مسلم اکثریت والے وارڈ نمبر 26 میں نو جون کو ضمنی انتخابات

گیا: ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں نو جون کو انتخاب ہونا ہے۔ اس میں ایک وارڈ 26 نمبر نیوکریم گنج سرخیوں میں ہے۔ وجہ یہاں کے سابق وارڈ کاونسلر ابرار احمد کا اپنے دوست و سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کے لیے استعفیٰ دے کر انہیں یہاں سے انتخاب لڑوانا ہے۔ یہاں وارڈ کا ضمنی انتخاب ہونا ہے۔

اسی برس جب گیا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب ہوا تو یہاں وارڈ نمبر 26سے ابرار احمد عرف بھولا میاں نے بلا مقابلہ جیت درج کی تھی۔ ان کے مدمقابل کسی نے نامزدگی داخل نہیں کی تاہم جیت کے دو ماہ بعد انہوں نے سابق ڈپٹی میئر کے لیے اپنا استعفیٰ پیش کرکے وارڈ کے باشندوں کو حیران کردیا تھا۔

اب اس وارڈ میں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ نو جون کو انتخاب ہونا ہے اب اس وارڈ میں سیاسی گہما گہمی نظر آنی شروع ہوگئی ہے۔ پہلے یہ مانا جارہا تھا کہ موہن شریواستو کو بھی ابرار احمد اپنی طرح ہی بلامقابلہ کامیاب کرا دیں گے لیکن ایسا ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔ یہاں کئی امیدواروں کے انتخابی میدان میں ہونے کی خبر ہے۔ اس سے ابرار احمد اور ان کے دوست موہن شریواستو دونوں کی ہی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ بھولا میاں کی شبیہ ایک دبنگ رہنما کی ہے۔

ان پر الزام لگتا ہے کہ ان کے ڈر سے کوئی ان کے مدمقابل نہیں ہوتا ہے۔ گذشتہ بیس برسوں سے وہ وارڈ میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ تین مرتبہ وہ بلا مقابلہ جیت درج کر چکے ہیں جب کہ موہن شریواستو گذشتہ انتخاب میں وارڈ نمبر 11 سے ہار چکے ہیں۔ ان کے حامی کسی بھی حالت میں انہیں کارپوریشن تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں سبھی کو انتخابات میں قسمت آزمانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے استعفیٰ دے کر سابق ڈپٹی میئر کو امیدوار بنانے کی کوشش تھی کہ بلامقابلہ کامیاب بنایا جائے لیکن اگر کوئی مد مقابل ہوگا بھی تو وہ پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑیں گے۔

ہندو مسلم ایکتا کا ہوگا مظاہرہ:
ابراراحمد کا دعوی ہے کہ انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی ہے۔ ایک ایسے وارڈ جہاں ووٹر صرف مسلم ہیں۔ وہاں انتخاب کے لیے ایک غیر مسلم کو کھڑا کیا ہے، اس سے اچھی مثال کیا ہوگی۔ گیا میں ہندو مسلم اتحاد کی باتیں ہوتی ہیں۔ ہم نے تو پریکٹیکل کرکے دیکھایا ہے۔

نیوکریم گنج میں سات ہزار کی ہے آبادی:
نیوکریم گنج محلہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26میں واقع ہے۔ یہاں صرف مسلم ووٹرز ہیں۔قریب سات ہزار آبادی والے اس وارڈ میں صرف ایک بار ابرار احمد کی شکست ہوئی ہے۔اس وارڈ سے انہوں نے زیادہ تر بلامقابلہ جیت درج کیا ہے۔ نیوکریم گنج کا پورے علاقے کو خوشحال محلے کے طور پر گردانا جاتا ہے۔موہن شریواستو نے مسلم وارڈ ہونے کی وجہ سے ہی اس محلے کا الیکشن لڑنے کے لئے فیصلہ کیا ہے ۔

وارڈ نمبر 15سے نہیں لڑیں گے موہن شریواستو:
موہن شریواستو کے تعلق سے سیاسی گلیاروں میں چرچا ہے کہ دودھ کا جلا پانی بھی پھونک کرپیتا ہے۔ اس لئے موہن شریواستو پندرہ اور چھبیس نمبر دونوں وارڈوں سے انتخاب لڑیں گے۔ جس کی وجہ سے 26 نمبر وارڈ نیوکریم گنج میں اس بات کو لیکر بھی بحث ہے کہ موہن شریواستو کو کیا اپنے دوست ابرار احمد پراعتماد نہیں ہے جنہوں نے ان کی خاطر اپنے وارڈ سے استعفی دے دیا ؟ اگر اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ یہاں سے کیوں انتخاب لڑرہے ہیں ہارجیت اپنی جگہ پر ہے تاہم جس شخص نے استعفیٰ دے کر مثال پیش کی اس کی سبکتگی نہیں ہوگی کہ جس کے لئے استعفی دیا وہ پر اعتماد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Celebration Of Congress Victory کرناٹک سے بہار تک کانگریس کی جیت کا جشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.