ETV Bharat / state

گیا: شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریلی

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 5:39 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی حمایت میں بی جے پی اور اس کی ذیلی تنظیموں نے جلوس نکالا اور این آرسی کو جلد نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

گیا : شہری ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں بی جے پی کی ذیلی تنظیموں نے نکالا جلوس

ضلع گیا میں اتوار کو بی جے پی ، بجرنگ دل ، وی ایچ پی اور دیگر تنظیموں نے ایک ساتھ مل کر" بدھی جیوی منچ " کے زیراہتمام این آرسی اور سی اے اے کی حمایت میں ریلی نکال کر این آرسی اور سی اے اے کو ملک کے مفاد میں قرار دیا-

انہوں نے کہا کہ 'حزب اختلاف کی پارٹیاں ایک طبقے کے مفاد میں ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ کررہی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ریلی نکالنے اور گیا بند کرنے کے ساتھ اشتعال انگیز پوسٹ ڈالے جارہے تھے جس کو لے کر اتوار کے دن گیارہ بجے سے ہی لوگوں کے گاندھی میدان میں پہنچنے کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا۔'

دوپہر ایک بجے تک ہزراوں کی بھیڑ گاندھی میدان میں جمع ہوئی۔ گاندھی میدان سے ریلی نکالی گئی اور شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے واپس گاندھی میدان پہنچ کراختتام ہوا۔

پولیس نے گاندھی میدان کے پاس ریلی کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم بھیڑ مشتعل ہوکر جلوس نکالنے میں کامیاب رہی، ریلی میں شامل افراد قومی پرچم کے ساتھ زعفرانی جھنڈا اور شہریت ترمیمی ایکٹ و این آرسی کی حمایت میں بینر و پوسٹراٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے اس دوران مرکزی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وہ کھڑے ہیں ، بی جے پی لیڈر کنہیا لال کمار نے کہا کہ 'ملک کے لئے این آرسی ضروری ہے۔ کانگریس اور دیگرحزب اختلاف کی پارٹیاں عوام کوگمراہ کررہی ہیں۔'

ایس ایس پی راجیومشرا خود حفاظتی بندوبست کی کمان سنبھالے ہوئے سڑک پر موجود تھے۔ واٹر کینن سمیت فساد کنٹرول آلات و فورس کی تعیناتی جگہ جگہ پر کی گئی تھی۔
ایس پی راجیو مشرا نے کہا کہ 'سی اے اے کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی اور سبھی اعلی افسران کو ریلی کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔'

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں شہری ترمیمی ایکٹ واین آرسی کی حمایت میں بی جے پی اور اسکی ذیلی تنظیموں نے جلوس نکالا اور این آرسی کو جلد نافذ کرنے کامطالبہ کیا ہے ، جلوس کے دوران اشتعال انگیز نعرے بازی ہوئی Body:ضلع گیا میں اتوار کو بی جے پی ، بجرنگ دل ، وی ایچ پی اور دیگر تنظیموں نے ایک ساتھ ملکر" بدھی جیوی منچ " کے زیراہتمام این آرسی و سی اے اے کی حمایت میں جلوس نکال کر این آرسی و سی اے اے کو ملک کے مفاد میں قرار دیا اور کہاکہ حزب اختلاف کی پارٹیاں ایک طبقے کے مفاد میں ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ کررہی ہیں ۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل ذرائع پر جلوس نکالنے اور گیا بند کرنے کے ساتھ اشتعال انگیز پوسٹ ڈالے جارہے تھے۔ جسکو لیکر اتوار کے دن گیارہ بجے سے ہی لوگوں کے گاندھی میدان میں پہنچنے کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ دوپہر ایک بجے تک ہزراوں کی بھیڑ گاندھی میدان میں موجود ہوکر جلوس میں شامل ہوئی ۔گاندھی میدان سے جلوس نکلا اور شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے واپس گاندھی میدان پہنچ کراختتام ہوا ۔
پولیس نے گاندھی میدان کے پاس جلوس کو روکنے کی کوشش ضرور کی تاہم بھیڑ مشتعل ہوکر جلوس نکالنے میں کامیاب رہی ، جلوس میں شامل افراد قومی پرچم کے ساتھ زعفرانی جھنڈا اور شہری ترمیمی ایکٹ واین آرسی کی حمایت میں بینر وپوسٹر لئے تھے ۔مظاہرین نے اس دوران مرکزی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا اور کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وہ کھڑے ہیں ، بی جے پی لیڈر کنہیا لال کمار نے کہاکہ ملک کے لئے این آرسی ضروری ہے ۔کانگریس اور دیگرحزب اختلاف کی پارٹیاں عوام کوگمراہ کررہی ہیں
ادھر جلوس کو لیکر حفاظتی انتظامات پختہ تھے ۔
ایس ایس پی راجیومشرا خود حفاظتی بندوبست کی کمان سنبھالے ہوئے سڑک پر موجودتھے ، واٹر کینن سمیت فساد کنٹرول آلات وفورس کی تعیناتی جگہ جگہ پر کی گئی تھی
Conclusion:ایس پی راجیو مشرا نے کہاکہ سی اے اے کی حمایت میں نکالے گئے جلوس کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لئے بڑی تعدادمیں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی اور سبھی اعلی افسران کو جلوس کے ساتھ تعینات کیاگیا ہے
بائٹ کنہیا لال کمار
بائٹ ایس ایس پی راجیو مشرا
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.