ETV Bharat / state

بہار کے نائب وزیر اعلی بائیو ڈائورسٹی پارک پہنچے - تارکیشور پرساد کو ایک میمورنڈم بھی دیا

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد آج ارریہ کے بائیو ڈائورسٹی پارک پہنچے جہاں چل رہے متعدد منصوبوں کا جائزہ لیا۔

bihar deputy cm reached to biodiversity park araria
بہار کے نائب وزیر اعلی بائیو ڈائورسٹی پارک پہنچے
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 10:38 AM IST

نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ، فاربس گنج کے رکن اسمبلی منچن کیسری، رانی گنج کے رکن اسمبلی اچمت رشی دیو ، نرپت گنج کے رکن اسمبلی جے پرکاش یادو سمیت نگر پریشد چیئرمین رتیش رائے، ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی ہردے کانت وغیرہ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل ارریہ ٹول پلازہ پہنچنے پر درجنوں کارکنان نے تارکیشور پرساد کا پھول مالا پہنا کر استقبال کیا۔ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے بائیو ڈائورسٹی کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک میں وہ تمام تر قدرتی چیزیں موجود ہیں جو لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے، یہاں مختلف نسل کے پیڑ، پھول موجود ہیں، 289 ایکڑ کشادہ زمین میں آباد اس پارک کو بہار کا سب سے خوبصورت پارک بنایا جا سکتا ہے اور اس سمت میں محکمہ سے بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارک کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں صاف صفائی کا اہتمام ہوتا رہے، پانی کا چھڑکاؤ باغبانی کو تازہ رکھتی ہے، یہاں اور بھی پیڑ لگائے جانے کی ضرورت ہے۔

وہیں نائب وزیر اعلیٰ کے دورہ کے بعد پارک اور متصل آباد گاؤں کی تقدیر بدلنے کی چرچا ہونے لگی ہے، لوگ پر امید ہے کہ پارک کی ترقی ہونے سے آس پاس کے لوگوں کی ترقی ہوگی، مقامی مسائل کو لیکر یہاں کے لوگوں نے تارکیشور پرساد کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔ اور اس سمت توجہ دینے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ محض کچھ گھنٹوں کا تھا اس کے بعد وہ یہاں سے فوراً کٹیہار کے لیے روانہ ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.