ETV Bharat / state

بہار: نائب وزیراعلی رینو دیوی نے نجی ہسپتال کا افتتاح کیا - اردو نیوز بہار

بہار کی نائب وزیراعلی رینو دیوی نے گیا میں ایک نجی ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ںظام صحت کو درست کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں آج غریب لوگ بھی بڑے ہسپتالوں میں علاج کرا پارہے ہیں۔

بہار: نائب وزیراعلی رینو دیوی نے نجی ہسپتال کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 11:33 AM IST

گیا میں نائب وزیراعلی رینو دیوی کے ہاتھوں ایک نجی ہسپتال کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ آج جس طرح سے بہار میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ خدمات انجام دی جارہی ہیں اس سے مریضوں کو دوسری ریاستوں کا رخ نہیں کرنا پڑرہاہے۔

بہار: نائب وزیراعلی رینو دیوی نے نجی ہسپتال کا افتتاح کیا

بہار حکومت نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں اصلاحات کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ پہلے نجی ہسپتالوں کی تعداد جو چند تھی آج اسکی تعداد بڑھی اور یہ سب بہتر پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔

انہوں نے کہا نجی ہسپتالوں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ خدمت سے انسانیت کا پیغام جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں غریبوں وبے سہارا افراد کے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا انشورنس دیا ہے تاکہ غریب بھی بڑے ہسپتالوں میں علاج کراسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.