ETV Bharat / state

Bihar CM Nitish Kumar وزیراعلی نے فضائی سروے کر خشک زدہ علاقوں کا جائزہ لیا - ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

وزیر اعلی نتیش کمار نے کم بارش سے متاثر اورنگ آباد، گیا، نوادہ، شیخ پورہ، جموئی اور نالندہ اضلاع کا فضائی سروے کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اُنہوں نے افسران اور متعلقہ اداروں کو کسانوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلی نے  فضائی سروے کر خشک زدہ علاقوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 6:59 PM IST

گیا:ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ضلع گیا، اورنگ آباد، نوادہ، شیخ پورہ، جموئی اور نالندہ اضلاع کے مختلف بلاکس کا فضائی سروے کر کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

ہوائی سروے کے دوران وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بارش کی کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔ ڈیزل گرانٹ اسکیم کے تحت کسانوں کو آبپاشی کے لیے ڈیزل گرانٹ کی صورت میں امداد دی جائے ، تمام ضرورت مند کسانوں کو اس منصوبہ کا فائدہ جلد اور کم وقتوں میں دیا جائے تاکہ انہیں راحت پہنچ سکے اور انکا نقصان کم سے کم ہو ۔ ساتھ ہی کسانوں کو 16 گھنٹے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ بارش میں کمی کی وجہ سے دھان کی بوائی کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ سکریٹری محکمہ زراعت نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ کم بارش والے اضلاع میں متبادل فصل کے لیے کسانوں میں مکئی کے مفت بیج تقسیم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثاتی فصل اسکیم کے تحت دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کو بھی کہا ہے۔

فضائی سروے کے دوران آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیئے امرت، محکمہ زراعت کے سکریٹری سنجے کمار اگروال اور دیگر افسر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Imarat Shariah on Nuh Riots بہار امارت شریعہ کی ٹیم نوح میوات کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے روانہ

واضح ہوکہ برسات کا آدھا حصہ ختم ہوچکا ہے تاہم گیا ضلع سمیت کئی اضلاع میں بارش نا کے برابر ہوئی ہے ، گیا میں پچاس فیصد بھی کم دھان کی روپنی ہو سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.