ETV Bharat / state

بہار: قرنطینہ مرکز میں آیوش ڈاکرز کی بھی لی جائے خدمات - آئیسولیشن، علاج مراکز اور تمام قرنطین مرکز

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے خط کے ذریعہ کہا کہ اب آئیسولیشن، علاج مراکز اور تمام قرنطین مرکز میں آیوش ڈاکٹروں کی خدمات لینے کے لیے ایک روسٹر بنایا جانا چاہئے۔

بہار: قرنطین مرکز میں آیوش ڈاکرز کی بھی لی جائے خدمات

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 11:18 AM IST

ریاست بہار میں کورونا کے پھیلنے کے پیش نظر اب حکومت نے آیوش ڈاکٹروں کو آئیسولیشن، علاج مرکز اور قرنطین مرکز میں خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام ضلع مجسٹریٹ، ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور چیف میڈیکل آفیسرز کو آیوش ڈاکٹر کی خدمات لینے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے خط میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی سطح پر لیا گیا ہے۔ اس لیے آئیسولیشن، علاج مراکز اور تمام قرنطین مراکز میں آیوش ڈاکٹروں کی خدمات لینے کے لیے ایک روسٹر بنایا جانا چاہئے۔

پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے خط میں کہا ہے کہ 50 بیڈ والے مرکز میں ہر شفٹ میں 1 ڈاکٹر، 2 اے این ایم اور دیگر پارا میڈیکس ہوں گے۔ 50 سے 100 بیڈوں والے سنٹر میں ہر شفٹ میں 2 ڈاکٹر، 2 اے این ایم اور دیگر پارا میڈیکس ہوں گے، جبکہ 100 سے 200 بیڈ والے سینٹر میں ہر شفٹ 2 ڈاکٹر، 6 اے این ایم اور دیگر پارا میڈیکس تعینات رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.