انہوں نے ممبران اور کارگزار چیئرمین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سبھی علاقوں میں چاہے وہ دیہی علاقہ ہو یاشہری ہر جگہ لگاتار آبی سطح میں گراوٹ آ رہی ہے اس وجہ سے آنے والے دنوں میں پانی کی کمی محسوس ہوگی
انہوں نے کہا کہ حکومت اگر پانی کے بے جا اصراف کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کرے تو لاکھوں لوگوں کو پانی مل سکتا ہے جو پینے کے پانی کے لے کئی کئی کلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہیں۔
اس معاملے میں آبپاشی کے وزیر نریندر یادو نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کے لیے غور کر رہی ہے تا کہ پانی کے مسائل حل کئے جا سکیں۔
اس درمیان کار گزار چیئرمین ہارون رشید نے کہا کہ آئندہ سنیچر کے روز وزیراعلیٰ کی صدارت میں مختلف محکموں اور افسران کی ایک میٹنگ ہوگی جس میں تمام ممبران شامل ہوں گے اور وہ اپنے اپنے علاقے کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مشورہ بھی دیں گے اور اس پر حکومت سنجیدہ ہے بہت جلدی کاروائی ہوگی۔