ETV Bharat / state

Bhagalpur Local Body Elections بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے زور و شور سے تشہیر جاری - بھاگلپور اردو نیوز

بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے انتخابی تشہیر میں پورا زور لگا دیا ہے۔ Local Body Elections In Bhagalpur

بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کا شور
بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کا شور
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 1:23 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے دیگر شہروں کی طرح بھاگلپور میں بھی گذشتہ دس دنوں سے بلدیاتی انتخابات کا شور ہے۔ انتخابی تشہیر کی اس گونجتی آواز کے بیچ لوگوں کا ایک دوسرے بات کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انتخابی تشہیر کی ایک گاڑی گزر نہیں پاتی کہ دوسری آجاتی ہے اور سبھی کے دعوے ایسے مانو شہر کے لوگوں کے سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سڑک کے کنارے پھیلی گندگی اور کھلے نالے یہ بتاتے ہیں کہ اسمارٹ سٹی ہونے کے بعد بھی یہاں کچھ بھی سمارٹ نہیں ہوا ہے۔ کچھ امیدواروں نے تو اپنی انتخابی تشہیر میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی لگا دیا ہے، اور ان سے سائیکل کے ذریعے تشہیر کروا رہے ہیں۔Local Body Elections In Bhagalpur

بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کا شور

محلہ بھیکن پور کو اقلیتوں کے لحاظ سے بھاگلپور کا وی آئی پی علاقہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جہاں اقلیتی طبقے کا ایک بڑا تعلیم یافتہ اور نوکری پیشہ افراد رہتا ہے لیکن یہ علاقہ بھی دوسرے علاقوں سے الگ نہیں ہے جہاں نہ تو بہتر سڑکیں ہیں اور نہ ہی صاف صفائی ہے اور نہ پی۹نے کے کیے صاف پانی کا انتظام۔ یہاں صرف امیدواروں کے بڑے بڑے دعوے ہیں۔ بہار میں بلدیاتی انتخابات کے تحت دوسرے مرحلے کے لیے 28 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 30 تاریخ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، اس انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار میئر اور ڈپٹی میئر کو بھی ووٹر براہ راست منتخب کریں گے، اس سے قبل وارڈ پارشد اپنے خصوصی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کرتے آرہے تھے۔ Local Body Elections In Bhagalpur

یہ بھی پڑھیں : Bhagalpur Mini Gun Factory Exposed بھاگلپور میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.