ETV Bharat / state

محکموں کے مابین بہتر ربط ضروری: نتیش کمار - نتیش

سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکموں کے درمیان بہتر ربط سے ہی ہرطرح کی صورت حال سے نمٹا جاسکتا ہے۔

بہار وزیر اعلی نتیش کمار
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 10:25 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں ممکنہ سیلاب کے مد نظر متعلقہ محکموں سے آپس میں بہتر ربط بنا کر ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔
مسٹر کمار نے آج سنکلپ میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے ندیوں کے آبی سطح پر نظر بنائے رکھنے کے ساتھ ہی صورتحال پر نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے کہاکہ ” صبح وشام حالات کی نگرانی کرتے رہیں تاکہ کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ ندیوں میں ہورہے واٹر ڈسچارج پر نظر رکھیں۔ آبی وسائل محکمہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ ممکنہ تمام صورتحال کیلئے آپس میں ربط بنائے رکھیں۔
اس سے قبل اجلاس کے شروع ہونے پر آبی وسائل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ نے ریاست میں اب تک ہوئے بار ش کا تناسب ، بہار اور نیپال میں ہورہی زبردست بارش سے ندیوں میں بڑھ رہے آبی سطح کی صورت حال سے متعلق تفصیلی معلومات دی ۔ وہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔
اس اجلاس میں چیف سکریٹری دیپک کمار ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ایکزیکٹیو افسر گوپال سنگھ موجود تھے ۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.