ETV Bharat / state

بینک کو کروڑوں کا نقصان، ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج - bihar

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے رائس مل چلانے کے نام پر بینک کو لگ بھگ آٹھ کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کے الزام میں ایک فرم اور اس کے تین ڈائریکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے آج خصوصی عدالت میں سونپ دیا ہے۔

ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:18 PM IST

سی بی آئی نے یہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں درج کر کے جج کمار گنج کی عدالت کو سونپ دیا ہے۔

ایف آئی آر میں پٹنہ کے نارتھ شری کرشنا پوریی میسرس اوم آستھا انڈو اینرجی پرائیوٹ لمیٹیڈ اور اس کے تین ڈائریکٹر پرتاپ سنگھ، مسز سدھا پڑتاپ اور وشمبھر سنگھ نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق تینوں ڈائریکٹروں نے فرم کا ضمانت دار بن کر سال 2012 میں پنجاب نیشنل بینک کے بورنگ روڈ پٹنہ شاخ سے تین کروڑ 88 لاکھ 69 ہزار روپے کا قرض رہتاس ضلع میں رائس مل چلانے کے نام پر لیا تھا۔

ملزمین نے بینک سے جعل سازی کر کے قرض لیا اور قرض کی قسطوں کی ادائیگی نہیں کر کے بینک کو سود سمیت کل آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ 86 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.