ETV Bharat / state

World Sparrow Day عالمی یوم گوریا پر گیا میں بیداری مہم

بہار کے ضلع گیا کے تنزیل الرحمن خان گوریا چڑیا کے تحفظ کے لیے معروف ہیں۔ گوریا کے تحفظ کے لیے انہیں برڈ مین کے خطاب سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ آج یوم گوریا پر انہوں نے گوریا کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح سے تو مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنی سطح سے حیاتیات کا حفاظت کرسکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 2:36 PM IST

گیا: آج عالمی یوم گوریا تحفظ ہے بہار میں بھی اس دن کو مناکر گوریا تحفظ پر زور دیا جاتا ہے۔ گوریا تحفظ پر کام کرنے کے لیے کئی تنظیمیں اور ادارے ہیں تاہم کئی ایسے ہیں جو انفرادی طور پر گوریا تحفظ مہم میں مصروف ہوتے ہیں۔ انہیں میں ضلع گیا کے نسکھا گاؤں کے تنزیل الرحمن خان ہیں جنہوں نے آج سے کچھ برسوں قبل گوریا تحفظ مہم شروع کی تھی جو آج ان کی یہ مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے اپنے گھر اور گاؤں میں گوریا کے لیے مٹی اور لکڑی کا گھر بنوایا ہے۔ گوریا کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کمیرے بھی لگوائے۔ تنزیل الرحمن خان خود بتاتے ہیں کہ انہوں نے سنہ 2008 سے اپنے گاؤں نسکھا سے گوریا تحفظ مہم کا آغاز کیا تھا تاہم اس مہم کو سرخیوں میں جگہ اس وقت ملی جب ای ٹی وی بھارت اردو نے 22 فروری 2021 کو خصوصی اسٹوری شائع کی۔ اس کے نتیجے میں اسی برس 20 مارچ عالمی یوم گوریا تحفظ کے موقعے پر انہیں پٹنہ کے چڑیا گھر میں محکمہ جنگلات تحفظ و آب ہوا تحفظ کی طرف سے اعزاز بخشا گیا۔ تنزیل الرحمن خان ضلع گیا کے بودھ گیابلاک کے نسکھا گاؤں کے ہیں۔ بیالیس سالہ کے تنزیل الرحمن پہلے جھارکھنڈ پولیس کے جوان تھے تاہم انہوں نے اپنی نوکری سے استعفی دینے کے بعد گاؤں میں رہکر پرندوں کی حفاظت میں لگ گئے۔ انکا ماننا ہے کہ صاف اور بہتر ماحولیات کے لیے پرندوں کی بے حد ضرورت ہے گوریا ایک ایسا پرندہ ہے جس کے رہنے سے بیماریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ کا اثر: ’برڈ مین‘ کو اعزاز سے نوازا گیا

تنزیل الرحمن خان چودہ پندرہ برسوں کی اپنی اس مہم میں ہزاروں گوریا کی حفاظت کی ہے، گوریا کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے بھی رابطہ رکھا ہے گاؤں میں گوریا کا کوئی شکار نہ کرے اسکے لیے پنچایت سے منظور کراکر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے گھر اور آس پاس کے درختوں پر مٹی اور لکڑی کا بوکس اور ہانڈی لٹکاکر رکھا ہے تاکہ گوریا کو رہنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو انکی دیکھ ریکھ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائیں ہیں گوریا بھی تنزیل کو پہچانتی ہیں انکی آواز سنکر وہ صبح وشام اپنے آشیانے میں پہنچ جاتی ہیں۔ تنزیل الرحمن خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مہم کو کسی اعزاز کے لالچ یا خود غرضی کی وجہ سے نہیں شروع کی تھی وہ خاموشی کے ساتھ کام کرتے تھے ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تو محکمہ جنگلات نے انہیں اعزاز بخشا، ملکی سطح پر بعد میں خبریں شائع ہوئیں لیکن اعزاز بخشنے کے وقت ان سے کہاگیا تھا کہ انکی مہم کو ریاستی سطح پر مدد کی جائے گی لیکن آج تک حکومت کی جانب سے کوئی پہل نہیں کی ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ حکومت کے محکمے سے جب کوئی گوریا تحفظ کو لیکر مسئلے کا اظہار کرتاہے تو محکمہ ان سے رابطہ کرکے مشورےضرور لیتا ہے اب تک وہ درجنوں افراد کو گوریا تحفظ سے متعلق مدد کرچکے ہیں ۔ گزشتہ دنوں محکمہ جنگلات کے وزیر تیج پرتاپ یادو کے دفتر سے ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور اس مہم کو بڑے پیمانے پر کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن بعد میں دوبارہ کوئی رابطہ نہیں ہوا تنزیل الرحمن خان نے کہاکہ اگر حکومت مدد کرے تو اس مہم کو وہ ضلع سطح پر چلا سکتے ہیں گوریا ایک ایساپرندہ ہے جسکی چہچہاہٹ سے گھر آنگن کا ماحول خوشنما ہوتا ہے وہ اپنی سطح سے گوریا کی تحفظ میں لگے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.