ETV Bharat / state

گیا میں سیریل کی شوٹنگ کے لیے آڈیشن، فنکاروں کا بہترین مظاہرہ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 8:34 AM IST

بہار کے شہر گیا میں 'تفتیش' نامی سیریل کی شوٹنگ ہونے والی ہے جس کے لیے 10 جنوری سے ہی آڈیشن ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت 10 تا 12 جنوری آڈیشن ہوا جبکہ فائنل آڈیشن 14 جنوری کو ہوا۔

گیا میں سریل شوٹنگ کے لیے آڈیشن، فنکاروں کا بہترین مظاہرہ

لائٹ کیمرہ اور ایکشن یہی وہ آواز ہے جو گیا کے نوجوانوں میں جوش بھر دیتی ہے اور یہ نوجوان اپنے کردار میں اس طرح ڈھل جاتے ہیں جیسے کہ یہ کردار انہیں کے لیے بنے ہوں یا پھر یہ کہانی یا واقعہ انہیں کے ساتھ پیش آیا۔

ریاست بہار کےضلع گیا میں جلد ہی ٹی وی سیریل کی شوٹنگ ہونے والی ہے۔ اس کے لیے شہر گیا میں کچھ دنوں سے آڈیشنز چل رہے ہیں۔جس میں منتخب کیے جانے والے فنکاروں کو اپنی ہنر اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

دراصل شہر گیا میں 'تفتیش' نامی سیریل کی شوٹنگ ہونے والی ہے جس کے لیے 10 جنوری سے ہی آڈیشن ہو رہا ہے. پہلے مرحلے کے تحت دس تا بارہ جنوری آڈیشن ہوا جبکہ فائنل آڈیشن 14 جنوری کو ہوا۔

تفتیش سریل گیا اور اطراف کے ضلعوں میں پیش آئے سچی وارداتوں پر محیط ہوگا اس کو گیا کے کئی نوجوان اپنے کردار سے دمدار بنائیں گے۔ اس سلسلے میں پروڈیوسر وکاس نے کہا کہ ابھرتے ہوئے اور صلاحیت مند کلاکاروں کا سلیکشن ہوگا۔ جس کے اندر صلاحیت اور کچھ پانے کا جنون ہوگا انہیں موقع دیا جائے گا۔

بدلتے دور میں اب گیا جیسے پچھڑے شہر میں بھی ٹی وی سریل کی شوٹنگ ہوگی۔ ہاں یہ ضرور ہے شہر میں بڑے شہروں کی طرح یہاں ایکٹنگ کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے۔ لیکن یہاں ہنر مندوں کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی گیا میں خوبصورت و دلکش مناظر و جگہوں کی کمی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گیا جیسے شہر میں نہ صرف سریل بنیں گے بلکہ یہاں کے کلاکاروں کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرکے سامعین کے دلوں پر راج کرنے کا موقع ملے گا۔

ڈائریکٹر دھرم ویر بھارتی نے کہا، گیا، شہر کو اس لئے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ چھوٹے شہروں میں ہنر ہے۔ ضرورت ہے ان کو نکھارنے اور موقع میسر کرانا ہے، یہاں کے مقامی ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو موقع دیا جائے گا۔ اور انہیں مناسب معاوضے کی رقم بھی دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.