ETV Bharat / state

'بہار میں سیاسی جماعتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں' - اے آئی ایم آئی ایم بہار میں

اویسی نے کہا کہ 'نہ تو حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے اور نہ ہی حزب اختلاف اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ پہلے جے ڈی یو بی جے پی کے خلاف تھی، اب جے ڈی یو آر جے ڈی کے خلاف ہے۔'

'بہار میں سیاسی جماعتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں'

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 2:15 PM IST

بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے سماج وادی جنتا دل کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے حکمران جماعت اور حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 'بہار میں سبھی سیاسی جماعت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

اویسی نے کہا کہ 'نہ تو حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے اور نہ ہی حزب اختلاف اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ پہلے جے ڈی یو بی جے پی کے خلاف تھی، اب جے ڈی یو آر جے ڈی کے خلاف ہے۔'

اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'بہار میں سیلاب، جرائم، کورونا وبا کی وجہ سے زندگی بحرانوں کا شکار ہے۔ ریاست میں کچھ بھی صحیح نہیں ہے۔ یہاں نہ تعلیم ہے نہ روزگار۔'

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو سہ فریقی اتحاد کی ضرورت ہے۔ عوام کو ایک نئے آپشن کی ضرورت ہے۔

وہیں اویسی نے کہا کہ جو بھی صاف ستھری سیاست کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سب کو اتحاد کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: بہار میں 1616 نئے کیسز کی تصدیق

واضح رہے کہ اسد الدین اویسی نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کرکے سماجوادی جنتا دل کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اتحاد کو یونائیٹڈ ڈیموکریٹک سرکلر الائنس (یو ایس ڈی اے) کا نام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.