اس کے علاوہ اناج لانے کے لئے کرا یہ کے نام پر عوام سے ہی دس سے پندرہ روپے وصولی کرنے کا معاملہ ویڈیو کی شکل میں سامنے آیا ہے، اناج لینے پہنچی سینکڑوں عوام نے دوکاندار کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا.
اطلاع ملتے ہی وارڈ نمبر گیارہ کے وارڈ کاؤنسلر و کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر معصوم رضا موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کر رہے لوگوں کو پر امن کرایا ۔اور عوام کی جانب سے راشن کم وزن کئے جانے کے معاملے کی تصدیق کی کہ ڈیلر ایک کیلو دال کی جگہ پر محض سات سو سے لیکر آٹھ سو گرام دال ہی عوام کو دے رہے ہیں، ساتھ ہی ڈیلر عوام سے کرایہ کے نام پر دس دس روپے بھی وصول کر ر ہے ہیں.
معاملہ صحیح پائے جانے کے بعد معصوم رضا نے فوراً اس کی اطلاع ضلع کلکٹر پرشانت کمار کو دی ۔اور اس ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔جس کے بعد ضلع کلکٹر نے کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ادھر معصوم رضا نے بتایا کہ لمبے وقت سے کم وزن اور عوام سے غیر ضروری روپے وصولنے کی بات سامنے آ رہی تھی ۔جوقابل افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہاس وقت پورا ملک کورونا جیسی وبا کے زد میں ہے، غریب اور ضرورت مند وں کے درمیان صحیح طور پر امداد نہیں پہنچ رہی ہے ۔ایسے میں ڈیلروں کی جانب سے راشن کم وزن کر کے دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ڈیلروں کی من مانی کس حد تک شباب پر ہے.