ETV Bharat / state

ارریہ: نئے ایس ڈی او شیلیندر چندر دیواکر نے عہدہ سنبھالا - Arria New SDO Shelindar Chandra Devakar

بہار حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامیہ میں پھیر بدل کے بعد ارریہ کے نئے ایس ڈی او شیلیندر چندر دیواکر نے آج ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر ارریہ سب ڈویژن واقع اپنے دفتر میں عہدہ سنبھال لیا. دفتر سے منسلک ملازمین نے شیلیندر چندر دیواکر کا استقبال گلدستہ پیش کر کیا. اس موقع پر سابق ایس ڈی او روزی کماری کو الوداعیہ بھی پیش کیا گیا اور دونوں افسران نے ایک دوسرے کو گلدستہ پیش کر استقبال کیا. روزی کماری کا تبادلہ کٹیہار ہوا ہے.

نئے ایس ڈی او شیلیندر چندر دیواکر نے عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : May 30, 2020, 2:27 PM IST

بہار لوک سیوا آیوگ میں اہم عہدے پر رہے شیلیندر چندر دیواکر نے سب سے پہلے سبھی متعلقہ افسران و دفتر کے ملازمین کا تعارف حاصل کیا، اس کے بعد ضلع میں چل رہے ترقیاتی امور کے بابت معلومات حاصل کی اور ضروری فائلیں بھی دیکھیں.

کچھ دیر بعد ایس ڈی او نے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی ۔جس میں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ مختلف بلاک و پنچایت کے سی او ، بی ڈی او سے وزیراعظم رہائش منصوبہ، لوہیا صفائی بہار مہم کے تحت بن رہے بیت الخلا سمیت دیگر منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کئی ضروری ہدایات بھی دیں.

اس موقع پر ایس ڈی او شیلیندر چندر دیواکر نے کہا کہ ارریہ ضلع ہمارے لئے نیا نہیں ہے، یہاں آتا رہا ہوں، مگر کام کرنے کا یہ پہلا موقع ملا ہے، جسے پوری ایمانداری سے نبھاوں گا.

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ضلع میں حکومت کے ذریعہ چل رہے منصوبوں کو ہر ضرورت مند تک پہنچانا ہے تاکہ کوئی حکومت کے منصوبوں سے کوئی محروم نہ ہو، بلاک و پنچایت میں چل رہے ترقیاتی کاموں کو مزید تیزی لانے کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا.

اس موقع پر نئے ایس ڈی او نے سابق ایس ڈی او روزی کماری کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کام چھوڑا وہاں سے آگے لے جانے کی ہماری ذمہ داری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.