ETV Bharat / state

کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد - ضلع کیمور

ضلع کیمور کی چین پور پولیس کی ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے دوران اسلحہ کے ذخیرہ کے ساتھ اسلحہ بنانے والے سامان کو برآمد کیا گیا۔

کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 8:29 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے دوران پولیس نے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کیا ۔ پولس نے کاروائی کے دوران دو لوگوں کو گرفتار کیا۔

کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

اطلاعات کے مطابق ضلع کے چین پور تھانہ علاقے میں ، کچھ دن پہلے ایک شخص کے پاس جھگڑے کے دوران اسلحہ لے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔

کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
کیمور۔ اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

اس وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے دوران ، پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ۔ پولیس نے ایک وائرل ویڈیو میں اسلحہ بنانے والے اور اسلحہ لے جانے والے نوجوان کو غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والوں میں راجو سنگھ ولد چیرکوت سنگھ جو سکنہ چن پور تھانہ علاقہ کے گاؤں پروت پور سنگر ویر کا رہائشی اور دھنجۓ شرما ولد گلو شرما ساکن دیہبجائنا گاؤں بتایا جاتا ہے۔

ان کے پاس سے دو غیر قانونی بندوقیں ، تین نیم ساختہ گن پاؤڈر اور بندوق بنانے کا دوسرا سامان برآمد ہوا۔

اس معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ کچھ دن پہلے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ راجو کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران ، اس نے بتایا کہ، اس نے یہ ہتھیار دیہبجائنا گاؤں کے دھنجۓ شرما سے 12 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ دھنجۓ سے ، وہ بندوق پہاڑ کنن کنڈ کے پاس سے لیا تھا۔

اس کے بعد ، ٹیم نے راجو سنگھ کی نشاندہی پر15 کلومیٹر طویل نکسل سے متاثرہ پہاڑیوں کی آڑ میں چھاپہ مارا۔ لیکن دھنجۓشرما مفرور تھا۔

مقامی لوگوں نےبتایا کہ زیادہ بارش ہونے پر دھنج شرما اپنے گھر پر ہتھیار بناتے ہیں۔ اس کے بعد ، ٹیم نے ایک بار پھر دھنج شرما کے گھر پر چھاپہ مارا اور پھر دھنجۓ شرما کے گھر سے بندوق وغیرہ تیار کرنے کا سامان برآمد کیا۔

دھنجۓکو بھی گرفتار کیا گیا ۔ جب دھنجۓ سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ راجو سنگھ کے علاوہ اس نے سرسی کے سلیم خان کو بندوق دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.