گذشتہ روز پولیس نے دو شاطر چوروں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ایک بندوق اور پانچ زندہ کارتوس ضبط کیا۔
پولیس کو لکشمن شاہ نامی شخص نے اطلاع دی کہ راجیش شاہ کے گھر میں کچھ غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ گولیاں رکھی گئی ہیں جس کی بناء پر پولیس نے راجیش شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا کر چند کارآمد کارتوس برآمد کیا لیکن پولیس کو اس معاملے میں شک ہوا اور وہ لکشمن شاہ کو بھی تفتیش کے لیے ساتھ لے گئی، تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ آپسی رنجش کا معاملہ ہے اور لکشمن شاہ نے ہی راجیش شاہ کے گھر میں گولی رکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔
دوران تحقیقات لکشمن شاہ نے اعتراف جرم کیا اور کہا کہ اس نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سے گولی خریدی تھی۔ پولیس نے جب سکیورٹی گارڈ کے یہاں چھاپہ مارا تو وہاں سے ایک ریگولر بندوق اور گولیاں برآمد ہوئیں، گولی اور بندوق کا کاغذ نہ ہونے پر اسے ضبط کر لیا گیا جبکہ پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی سکیورٹی گارڈ فرار ہو گیا۔
وہیں دوسرا معاملہ ارریہ شہر کے مارواڑی پٹی کا ہے، جہاں ایک چور گروہ گیس کٹر کے ذریعے دکان کا شٹر کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، تبھی مقامی لوگوں اسے دیکھ کر شور مچانے لگے اور موقع پر ہی چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولس نے احمد نام کے اس چور کے پاس سے ایک گیس سلنڈر بھی برآمد کیا۔
ایس پی نے بتایا کہ چور گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری جاری ہے اور بہت جلد ان ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔