ETV Bharat / state

Anjuman Islamia Hall Rent Issue انجمن اسلامیہ ہال پٹنہ کے کرایے کا مسئلہ حل - انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ کا معاملہ حل

انجمن کا کرایہ کم کیے جانے کا معاملہ گذشتہ کئی مہینوں سے چل رہا تھا۔ سنی وقف بورڈ پہلے ہی ایک بار کرایہ پر نظر ثانی کر چکا تھا، مگر عوامی تحریک کے سبب اسے دوسری بار اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ Anjuman-e-Islamia Hall Patna

انجمن اسلا میہ ہال
انجمن اسلا میہ ہال
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 1:14 PM IST

پٹنہ: گزشتہ کئی دنوں سے بہار کی تاریخی انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ کا معاملہ اب حل ہو گیا ہے، بہار اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے گزشتہ دنوں احتجاج کر رہے مقامی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کر دو دن کے اندر مسئلہ حل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے آج پورا کر دیا۔ بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ کی موجودگی میں بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے ثالثی کیا۔ پانچ رکنی وفد حج بھون میں واقع اقلیتی وزیر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں باری اعظمی، آفاق خان، عقیل خان، ممتاز احمد اور انتخاب عالم موجود تھے۔سب کی رائے جاننے کے بعد چیف سکریٹری عامر سبحانی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے دو ہال کا کرایہ 76 ہزار 500 کر دیا، پہلے دو ہال کا کرایہ 1 لاکھ 2 ہزار روپے تھا، وفد نے ایک ہال کا کرایہ 31 ہزار رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس طرح دو ہال کا کرایہ 62 ہزار ہوئے۔ عامر سبحانی کی تجویز پر سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے بھی اتفاق کیا اور وفد نے بھی اتفاق کیا۔اب بورڈ میٹنگ میں تجویز لا کر اس کی منظوری دی جائے گی۔Anjuman-e-Islamia Hall Patna

انجمن کرایہ کم کئے جانے کا معاملہ گزشتہ کئی مہینوں سے چل رہا تھا، سنی وقف بورڈ پہلے ہی ایک بار کرایہ پر نظر ثانی کر چکا تھا، مگر عوامی تحریک کے سبب اسے دوسری بار اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا، بورڈ نے پہلے انجمن کا کرایہ 2 لاکھ 80 ہزار روپے رکھا تھا، ایک ہال کا کرایہ 70 ہزار تھا۔ مگر اب ایک ہال کا کرایہ 51 ہزار روپے ہوگا، انجمن میں اس وقت چار ہال ہیں۔ قدیم انجمن کا کرایہ 10 ہزار روپے تھا، جسے ازسرنو تعمیر کے بعد ایک ہال کا کرایہ 70 ہزار کر دیا گیا تھا جس کے مقامی لوگوں نے تحریک چلا رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:Anjuman Islamia Hall Rent Issue: انجمن اسلامیہ ہال کا کرایہ کم کرنے کی یقین دہانی

جس زمین پر انجمن اسلامیہ ہال واقع ہے، اسے یہاں کے مقامی لوگوں نے وقف کیا تھا اور واقف کا منشا معاشی حالت کے پیش نظر غریب لوگوں کی مدد کرنا تھا تاکہ اس ہال کے ذریعہ کم سے کم اخراجات میں شادیات ہو سکے۔ چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ انجمن کی تمام منزلوں کو کرایہ پر دیا جائے گا۔ کرایہ سے آمدنی بڑھی تو ہال کے کرائے پر مزید نظر ثانی کر کے اور بھی کرایہ کم کیا جائے گا تاکہ ہر طبقہ کے لوگوں کو اس فائدہ پہنچ سکے۔ میٹنگ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔کرایہ کم کرنے میں وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ کئی مہینوں سے وہ اس کام میں لگے ہوئے تھے۔ اس مسئلے پر وزیر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی بات کی تھی جس کے بعد سے مذکورہ مسئلہ حل ہوا۔ انجمن کا کرایہ کم ہونے پر پٹنہ کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.