گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں کسانوں کو خوشحال اور مستحکم بنانے کے لیے مرکزی وریاستی حکومتوں کے منصوبوں کا فائدہ ملتا ہے۔ حالانکہ ان منصوبوں میں مستفدین کے ذریعہ بڑی گڑبڑی پیدا کرنے کے معاملات کا بھی انکشاف ہوا ہے، وزیراعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے فائدہ حاصل کیا ہے، ای کے وائی سی نہیں ہونے کی صورت میں جانچ کے بعد اس کا انکشاف ہوا ' وزیراعظم کسان سمان ندھی یوجنا ' کے نام سے جاری منصوبہ کا آغاز سنہ 2019 میں ہوا تھا، اس کا مقصد کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا، محکمۂ زراعت کی جانب سے منصوبہ کے تحت کسانوں کے کھاتے میں ایک سال کے دوران 6 ہزار روپے بھیجے جانے لگے تھے۔ اس اسکیم کا فائدہ نہایت کمزرو کسانوں کو ملنا تھا تاکہ وہ اس کی مدد سے اپنی کاشت کرسکیں، ایک گھر میں صرف ایک شخص کو اس کا فائدہ دینے کو یقینی بنایا گیا تھا، شروع میں گھر کے کئی افراد نے غلط طریقہ سے اس منصوبے کا فائدہ اٹھایا، اس بے ضابطگی کی روک تھام کے لیے اس کی جانچ شروع کی گئی اور غلط ڈھنگ سے منصوبے کا فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کرکے اب محکمۂ زراعت کی جانب سے نوٹس جاری کر رقم واپس لوٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Notification For MA Urdu Exam مگدھ یونیورسٹی نے ایم اے اردو کے امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پنچایتوں میں کی گئی جانچ
گیا کے فتح پور بلاک کی 18 پنچایتوں اور نگر پنچایت میں وزیراعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے تحت 19 ہزار 124 مستفدین ہیں ۔ان میں 15 ہزار 634 مستفیدین ای کے وائی سے کراچکے ہیں جب کہ بقیہ 2462 مستفدین کا ای کے وائی سی نہیں ہوسکا ہے ایسے مستفدین کو نوٹس جاری کرکے رقم واپس کرنے کو کہا گیا ہے ۔ وہیں ٹنکوپا بلاک میں 8 ہزار 484 کسان مستفدین ہیں ان میں 7ہزار 615 مستفدین کا ای کے وائی سی ہوچکا ہے جب کہ 869 کو غلط پایا گیا ہے انہیں نوٹس جاری کرکے رقم واپس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بلاک افسر افضل کا کہنا ہے کہ منصوبے کی جو گائیڈ لائن ہیں اس پر عمل کرنا لازمی ہے، غلط طریقہ سے پیسے لینے والوں کی پہچان کی گئی ہے اور انکے کاغذات اور دعوں کی جانچ کر کے نوٹس بھیجی جانی شروع کردی گئی ہے ، دوبار نوٹس دی جائے گی اگر اس کے بعد بھی رقم واپس نہیں کی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی۔