گیا : گیا ضلع میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی کے فوائد سے اب تک محروم کسانوں کے لیے راحت بھری خبر ہے ،کسان سمان ندی منصوبہ کی رقم کے لیے کسانوں کا محکمہ ڈاک میں کھاتہ کھلے گا اور اسکے لیے محکمہ ڈاک اپنے ڈاکیہ کو کسانوں کے گھر بھیجے گا تاکہ وہ گھر میں بیٹھ کر ہی کسانوں کے کھاتے کھول دے , اس حوالہ سے محکمہ ڈاک کے سپرٹنڈنٹ راش بہاری نے بتایا کہ کھاتے کھولنے کے لیے کاغذات کی ضرورت نہیں ہے، کسانوں کے ادھار نمبر اور ادھار سے منسلک موبائل نمبر صرف درج ہونگے اور اس کے تحت وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے اہل کسانوں کا کھاتہ کھل جائیں گے-
کسان اسکے بعد اسکیم کی رقم سے استفادہ کر سکتے ہیں ، انہوں نے کھاتے کھلنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر کسانوں کی رقم آجاتی ہے اور پھر کسان اس رقم کو ڈاک گھروں سے نکال سکتے ہیں ، انتہائی آسان کاروائی ہے تاہم وزیراعظم کسان سمان ندھی اسکیم کے لیے محکمہ ڈاک میں نئے کھاتے کے لیے انرولمنٹ لازمی ہے ، ڈاک کے کھاتے میں ہی رقم آئیگی ، اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ وہی کسان کھاتہ کھلوائیں گے جو وزیراعظم کسان سمان ندھی اسکیم کے لیے اہل ہیں اور وہ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ، محکمہ زراعت کی طرف سے مذکورہ اسکیم سے فوائد حاصل کرنے کے لیے کسانوں کا انرولمنٹ ہوتا ہے ، جانچ اور کاغذات کی پیشگی کے بعد انکا انتخاب ہوتا ہے اور پھر انہیں محکمہ ڈاک کی فہرست دی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گیارہ ہزار کسانوں کی فہرست زرعی معاونین سے محکمہ ڈاک کو موصول ہوئی ہے جنکے کھاتے کھولے جانے ہیں اور اسکی کاروائی بھی شروع ہوچکی ہے ، اب تک 4 ہزار سے زائد کسانوں کے کھاتے کھلے جاچکے ہیں اور انکے کھاتے میں اسکیم کا پیسہ بھی آچکا ہے ، محکمہ ڈاک کو موصول ہوئی گیارہ ہزار کی فہرست میں اقلیتی طبقے کے بھی کسان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیا کے سب سے بڑے ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی
سپرٹنڈنٹ راش بہاری نے کہاکہ کسانوں کی سہولت کے لیے گھر تک پوسٹل ملازم کو بھیجا جارہاہے تاہم کوئی کسان اپنے نزدیکی ڈاک سینٹر پر پہنچ کر خود سے کھاتہ کھلوانا چاہتا ہے تووہاں بھی اسکے کھاتے کھل جائیں گے ، کسانوں کی اس میں جلد بازی ہونی چاہیے تاکہ جلدی سے انکے کھاتے کھلیں تاکہ وہ اسکیم سے استعفادہ کرسکیں۔