ETV Bharat / state

شادی کے گھر میں آتشزدگی

ضلع ارریہ کے پرنداہا گاوں کے باشندہ محمد وہاب کے گھر گزشتہ روز بارات آنے والی تھی، مہمانوں کی آمد تھی لیکن اس حادثہ کے سبب شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

شادی کے گھر میں آتشزدگی
author img

By

Published : Apr 25, 2019, 9:02 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں باورچی محمد صابر کھانا بنانے میں مصروف تھے تب ہی باورچی خانے میں سلینڈر کی ادلا بدلی کے دوران ایک سیلینڈر کی سیل ٹوٹ گئی اور باورچی خانے میں جل رہے دوسرے چولہے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

اچانک آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں گھر کے 9 افراد آگئے اور وہ بری طرح سے جھلس گئے۔

شادی کے گھر میں آتشزدگی

متاثرین کو علاج کے لیے ارریہ صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوراً علاج شروع کردیا جھلسے لوگوں میں دو کی حالت نازک ہے۔

جھلسنے والوں میں چار بچیاں، تین خواتین اور دو آدمی شامل ہیں، اس تعلق سے ارریہ اسپتال کے ڈاکٹر جے این ماتھر نے بتایا کہ جن زخمیوں کی حالت نازک تھی انہیں کٹیہار میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے باقی لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
شادی کے گھر میں اچانک سے آتشزدگی سے پورا گھر صدمے میں ہے۔

Intro:آگ کے لپیٹے میں 4 بچی سمیت 9 افراد جھلسے، شادی کا گھر ماتم میں تبدیل

ارریہ : ارریہ کے سمراہا تھانہ حلقہ کے پرنداہا گاوں کے باشندہ محمد وہاب کے گھر بارات آنے والی تھی، مہمانوں کی آمد تھی، چاروں طرف سے شہنائی بج رہی تھی، بچے ہنسی ٹھٹولی کر رہے تھے. باورچی محمد صابر کھانہ بنانے میں جٹا تھا، تبھی ایک سلینڈر سے دوسرے سلینڈر میں گیس ڈالنے کے دوران ڈھکن ٹوٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا شعلہ بھڑکنے لگا. وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ سی مچ گئی. آگ کا شعلہ اتنا تیز تھا کہ اس نے 9 افراد کو اپنے آغوش میں لے لیا جو بری طرح سے جھلس گئے.

Body:آناً فاناً میں جھلسے ہوئے لوگوں کو علاج کے لئے ارریہ صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوراً تیمارداری شروع کر دی. جھلسے لوگوں میں دو کی حالت نازک ہے، جس کے بہتر علاج کے لئے کٹیہار میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے. جھلسنے والوں میں چار بچی، تین بڑی لڑکی اور دو مرد شامل ہیں. ارریہ اسپتال افسر ڈاکٹر جے این ماتھر نے بتایا کہ زخمیوں میں جن کی حالت نازک تھی انہیں کٹیہار میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے باقی لوگوں کے بہتر علاج کے لئے ہم لوگ لگے ہیں.

Conclusion:آگ سے جھلسنے والوں میں ذوالفقار احمد، اشفاق احمد، نورین، اشرف پروین، نازنین پروین کے علاوہ تین سالہ صاحبہ، پانچ سالہ شاہدہ، آٹھ سالہ جینب اور سات سالہ ابو بکر کا نام شامل ہے. شادی کے گھر میں اچانک سے آگ زنی سے پورا گھر صدمے میں ہے، آس پڑوس کے لوگ گھر والوں کو ڈھارس دے رہے ہیں.

بائٹ.....محمد نعمان عالم، وہاب کے رشتہ دار
بائٹ...... ڈاکٹر جے این ماتھر ، میڈیکل افسر، ارریہ اسپتال

(ویزول اور بائٹ میل پر ہے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.