مولانا اسرارالحق کو خراج عقیدت کے طور پر ان کے نام پر 44 کلو میٹر لمبی ایک سڑک کی تعمیر ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں واقع کوچادھامن اسمبلی حلقہ کے سونتھا ہاٹ میں کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کوچادھامن حلقہ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم نے خوشی کا اظہار کیا اور سڑک کا نام مشہور عالم دین مولانا اسرارالحق قاسمی کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔
واضح رہے کہ 44 کلو میٹر لمبی یہ سڑک 155 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گی۔
رکن اسمبلی مجاہد عالم نے مزید کہا کہ 'میں نتیش کمار کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کوچادھامن حلقہ میں ایک ہزار کروڑ روپے کی اسکیمز کو منظوری دی ہے'۔
اس موقع پر متعلقہ حلقہ کے سبھی مکھیا، سابق مکھیا، ضلع پارشد، ممبران و کارکنان وغیرہ موجود تھے۔