ETV Bharat / state

First Anniversary Of Bharat Judo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کا جشن - ملک وریاستی سطح کے سنیئر رہنماوں کی شرکت

ضلع گیا میں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی گئی اس میں ملک وریاستی سطح کے سنیئر رہنماوں کی شرکت ہوئی خصوصی طور پر قومی صدر اقلیتی سیل عمران پرتاپ گڑھی شامل ہوئے

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 12:27 PM IST

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی گئی

گیا:بہار کے ضلع گیا میں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بودھ گیا کے مہابودی کنونشن ہال میں بھارت جوڑ جن سنواد اور ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔بھارت جوڈو جن سنواد کا انعقاد کانگریس اقلیتی سیل کے قومی سکریٹری اور بھارت جوڑو یاتری عمیر احمد خان کی قیادت میں ہوا۔

اس موقع پر مقرر خصوصی اور کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بودھ گیا کے اس تاریخی پروگرام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک میں انڈیا اتحاد کی عوام کے درمیان مقبولیت کس طرح بڑھ رہی ہے۔ ہزاروں کا مجمع ہوائی اڈہ سے انکے ساتھ آیا ہے۔ہر طرف اس اتحاد کی پزیرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کل سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں سے چار سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدواروں نے جیت درج کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو راہل گاندھی پر بڑا بھروسہ ہے اور جہاں بھی بھارت جوڑو کی بات ہو رہی ہے، راہل گاندھی کو بھارت جوڑنے کے لیے شکریہ ادا کیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ راہل گاندھی کا سفر بہت کامیاب ہوا ہے، ملک کی سیاست کو ایک الگ سمت دے دی ہے۔

مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال بی جے پی حکومت نے ٹرین والی حکومت کو بیل گاڑی والی حکومت بنا دیا ہے۔مہنگائی آسمان پر ہے، گیس سلنڈر سے لے کر اشیائے خوردونوش کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، عوام مہنگائی سے بہت غمگین اور ناراض ہے بہار کی سرزمین ایسی تاریخی سرزمین ہے جہاں ہمیشہ سیاست کو ایک الگ رُخ دیا ہے اور بہار نے ملک میں اقتدار کی تبدیلی کی ایک الگ مثال پیش کی ہے۔ بہار سے شروع ہونے والی تبدیلی پورے ملک میں تبدیلی اور انقلاب لائے گی، اڈانی امبانی اور آر ایس ایس کی یہ حکومت ختم ہو جائے گی اور آنے والے دنوں 2024 میں ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی جبکہ کانگریس اقلیتی سیل کے قومی سکریٹری عمیر احمد خان نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی بے روزگاری اور بڑھتی نفرت کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مرکز حکومت سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

عمیر احمد خان نے کہاکہ لوٹ کھسوٹ بی جے پی کے ڈی این اے میں شامل ہے ، بی جے پی کو عوام سے نہیں صرف اپنے دوستوں سے مطلب ہے۔ اپنی حکومت بچانے کے لیے وہ ملک میں نفرت کا ماحول قائم کرنے میں لگی ہے لیکن بی جے پی کی نفرت کو کانگریس اور اس کے رہنما کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سابق وزیر اودھیش سنگھ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بودھ گیا اور بہار کی سرزمین نے انگریزوں کو بھگایا تھا، اب بی جے پی کو بھگایا جائے گا، سابق گورنر نکھل کمار سنگھ نے کہا کہ ملک کا ماحول ٹھیک نہیں ہے، ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔اور دوبارہ امن بحال کرنا ہے، کانگریس نے ملک کی آزادی کے لیے قربانی پیش کی ہے جبکہ اس موقع پر کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ بھارت جڑے گا اور انڈیا جیتے گا۔نفرت کرنے والے کتنی ہی نفرت پیدا کریں، ملک میں آپسی بھائی چارہ کبھی ختم نہیں ہوگا،اُنہوں نے کانگریس اور اس کے رہنماؤں کی قربانیوں کو بھی یاد کیا اور ساتھ ہی بھارت جوڑو یاترا کو ملک کی تاریخ کی ایک کامیاب یاترا قرار دیا ۔

اس موقع پر ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے بھارت جوڑو یاتری اور بھارت جوڑو سنواد پروگرام کے آرگنائزر عمیر خان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انکے ارادے اور حوصلے نے کانگریس کو بہار میں ایک الگ ہمت دے گی ،انہوں نے کامیاب پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ بہار میں یہ پروگرام ایک الگ سمت دی ہے،اب پورے ہندوستان میں اسکی ستائش ہوگی۔

اکھلیش پرساد سنگھ نے اس موقع پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کے بنتے ہی بی جے پی اور این ڈی اے بوکھلاہٹ میں نازیبا تبصرے بھی کرنے شروع کر دیے ہیں ۔ انڈیا نام مٹانے کی شازش کی جا رہی ہے لیکن ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ میکنگ انڈیا ڈیجیٹل انڈیا اور دیگر انڈیا اسکیموں میں جو نام مودی حکومت نے رکھا ہے کیا وہ کانگرس سے پوچھ کر رکھا تھا۔ اگر انڈیا کے نام سے اتنی پریشانی ہے تو کیا وہ بتائیں گے کہ ملک کا نام تبدیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:G20 Summit 2023 in New Delhi گیا: جی 20 سربراہی اجلاس میں حزب اختلاف کو مدعو نہ کرنے پر سیاست تیز

اس موقع پر کانگریس کے سیکڑوں رہنما اور ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر بھارت جوڑو یاترا کی ایک ڈاکومنٹری بھی ریلیز کی گئی جس کی ستائش تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ موجود ہزاروں کے مجمع نے کیا ۔اس موقع پر بھارت جوڑو یاتری عمیر خان اور دیگر بھارت جوڑو یاتریوں کا استقبال کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ ،قومی جنرل سیکرٹری طارق انور سابق گورنر نکھل کمار سنگھ،قومی صدر اقلیتی سیل عمران پرتاپ گڑھی کے ہاتھوں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.