ETV Bharat / state

Urdu program through Urdu Learning Center: غیر اردو دانوں کو اردو میں دلچسپی - Urdu Learning Program by Bihar Urdu Directorate

بہار اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چلائے جا رہے اردو لرننگ سینٹر کے ذریعہ اردو سیکھ چکے غیر اردو دانوں کے اعزاز میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

غیر اردو دانوں کو اردو میں دلچسپی
غیر اردو دانوں کو اردو میں دلچسپی
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 10:30 PM IST

پٹنہ: بہار اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام چل رہے اردو لرننگ سینٹر کے ذریعہ اردو سیکھ چکے غیر اردو دانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں اردو سیکھ چکے مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران، یونیورسٹی کے پروفیسر و سرکاری محکموں سے سبکدوش 93 غیر اردو داں افسران کو اسناد سے نوازا گیا۔ 60 دنوں تک اردو پڑھنے، لکھنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ بولنے کے لرننگ کورس کو مکمل کرنے کے بعد ان سبھی اردو سیکھنے والوں کا امتحان لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والوں کو ہی اردو لرننگ کورسز کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا.

اس سلسلے میں اردو لرننگ کورسز سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے شیخ پورہ کے ایس پی کارتیکے کے شرما نے کہا کہ اردو سیکھنے کی خواہش شروع سے تھی جو اب پوری ہوئی ہے، یہ ایک شیریں زبان ہے جسے ہر شخص کو سیکھنا چاہیے۔

ویڈیو

وہیں جن شکچھا ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رمیش چندرا نے کہا کہ بہار میں اردو زبان کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے، ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی اردو الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں معلوم نہیں ہوتا، سرکاری محکموں میں بھی کئی اہم دستاویزات اردو زبان میں ہیں جسے اردو جانے بغیر ہم نہیں پڑھ سکتے۔

مزید پڑھیں:

راجگیر میں بی ڈی او عہدے پر فائز متھلیش بہاری ورما نے کہا کہ جس نے اردو نہیں سیکھی وہ اچھی زبان نہیں بول سکتا، یہ کسی مذہب کی زبان نہیں بلکہ ایک ہندوستانی زبان ہے، اردو کے الفاظ کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

بہار میوزیم کے ڈائریکٹر روی شنکر گپتا نے کہا کہ 'کسی زبان کی کوئی مذہب نہیں ہوتی، ہمارے کئی دوست اردو جاننے والے تھے اور جب وہ آپس میں گفتگو کرتے تھے تو مجھے بھی اردو بولنے کی خواہش ہوتی تھی، تبھی میں نے اردو زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا اور آج سیکھ لیا. صدارتی خطاب میں ڈاکٹر قاسم خورشید نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے اردو کی نئی بستیاں آباد ہو رہی ہیں اور بلاشبہ یہ ڈائریکٹوریٹ کا سب سے سودمند پروگرام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.