کورونا وائرس کے وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی لوگوں کو اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے صابن سے دھونے اور سینیٹائزر کا استعمال کرنے کا بھی صلاح دیا گیا ہے، تو وہیں دوسری طرف اسی وباء سے بچاؤ کی غرض سے دربھنگہ کے کلکٹر نے آئی ٹی آئی دربھنگہ کے پرنسپل کو آٹومیٹک سینیٹائزر مشین تیار کرانے کے لیے کہا تھا۔ اس کو لے کر پرنسپل نے لاک ڈاؤن کی مدت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مکمل باڈی آٹومیٹک سینیٹائزر اور پیڈیسٹل ہینڈ سینیٹائزر بنا کر دربھنگہ کلکٹر دفتر کے سامنے کلکٹر کی موجودگی میں لگایا گیا۔
ضلع کلکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے آئی ٹی آئی دربھنگہ کے اس نئی مشین کو لگانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد بھی دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مکمل باڈی سینیٹائزر سے صرف کچھ لمحوں میں انسان کا مکمل باڈی سینیٹائز ہو جائے گا اور اس کے باڈی پر کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔