ETV Bharat / state

گیا کالج کا 78 واں یوم تاسیس آج منایا گیا - etv bharat news

گیا کالج کا 78 واں یوم تاسیس آج دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس دوران مہمان خصوصی وزیر سنتوش کمار نے کہا کہ ان کے لئے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ وہ یہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں کیونکہ ان کے والد و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی بھی اسی کالج کے طالب علم رہے ہیں۔

گیا کالج کا 78 واں یوم تاسیس آج منایا گیا

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 8:05 PM IST

بہار کے شہر گیا میں واقع گیا کالج کا 78 واں یوم تاسیس آج دھوم دھام سے منایا گیا۔

اس موقع پر مختلف تقریبات کے ساتھ نو تعمیر شدہ گیسٹ ہاؤس اور سڑک کا افتتاح ریاستی وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار اور مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ساتھ ہی کالج میں منشی پریم چند کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اسی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی جبکہ ان کے بیٹے اور ریاستی وزیر سنتوش کمار یہاں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔

گیا کالج کی یوم تاسیس کے جشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر برائے آبپاشی و ایس سی ایس ٹی کے وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سومن، ہائر ایجوکیشن بہار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریکھا کماری، مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

ویڈیو

وزیر سنتوش کمار نے کہا کہ 'ان کے لئے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ وہ یہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کے والد و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اسی کالج کے طالب علم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'پورے بہار میں گیا کالج کو ایک الگ مقام حاصل ہے یہاں پچیس ہزار کی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔کالج کی ماضی یادگار اور تاریخ قدیم ہے یہاں سے طالب علم تعلیم حاصل کر کے ملک اور بیرون ملک میں اعلی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ارریہ: ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کورونا ویکسین لگوایا

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجندر پرساد نے یونیورسٹی کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب یہاں ایجوکیشن میں بہتری آرہی ہے، یہاں بہتر تعلیم نہیں ہونے کی وجہ سے طلبہ دوسری ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے تاہم اب اسے روکنے کی مہم کامیاب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہائیر ایجوکیشن یہاں معیاری اور سبھی کورس ہوں تو پھر طلبہ کا دوسری ریاستوں میں جانا بڑے پیمانے پر رک سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے طلباء کو بھی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.