ETV Bharat / state

گیا: خانقاہ منعمیہ میں دعاؤں کا دو سو سال پرانا مجموعہ - اردو نیوز گیا

گیا میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ سے وابستہ افراد کے درمیان کتاب صلواۃ مظہر اسرار و اوراد و وظائف کافی مقبول ہے، یہ دعاوں اور عبادتوں کا متبرک مجموعہ 1252 ہجری میں لکھا گیا ہے۔

khanquah chishtia monamia abulolaiya
خانقاہ منعمیہ
author img

By

Published : May 1, 2021, 9:27 AM IST

Updated : May 1, 2021, 11:28 AM IST

شہر گیا میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ رام ساگر میں دو سو برس قدیم دعاؤں کا متبرک مجموعہ بشکل کتاب "کتاب صلواۃ مظہر اسرار و اوراد و وظائف فقیر فانی" ہے، جسے پائے کے بزرگ پیر طریقت حضرت شیخ سیدنا شاہ عطا حسین فانی نے 1952 ہجری میں مرتب فرمایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس میں سال بھر کی دعائیں سلسلہ وار طریقے سے ہیں جو ہر دن کے لئے خاص ہیں خصوصی طور پر اس میں رمضان المبارک کے تمام دن اور شب میں پڑھی جانے والی مخصوص دعائیں عبادت اوراد و وظائف کو یکجا کیا گیا ہے۔

جو ماثور یعنی کہ احادیث میں ہیں یابزرگوں کے معمولات میں ہیں یا پھر خاندانی معمولات میں شامل ہیں، اسے ہی حضرت عطا حسین فانی رحمت اللہ علیہ نے یکجا کیا ہے۔

خاص کر ان لوگوں کے لئے جو اس راہ میں میں چلنا چاہتے ہیں اور عبادت و ریاضت میں وقت گزارتے ہیں۔

یہ خصوصی تحفہ تمام کے لئے ہے خانقاہ کے موجودہ سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی نے کہا کہ اکابرین نے مسلمانوں کی سہولت کے لیے انتظامی طور پر مسنون دعاؤں کو یکجا کیا ہے تاکہ معمولات میں استقامت اور پختگی آ جائے، ہزاروں بندگان خدا کا ورد معمول ہے۔

اس میں جمع کی گئی ہر دعا اپنے معنی و مفہوم کے اعتبار سے انتہائی جامع اور موثر ہے، اس کی افادیت کے پیش نظر اس خانقاہ کے تمام مشائخ اپنے مریدین سالکین کو اس کے پڑھنے کا حکم فرماتے رہے ہیں۔

فارسی میں تحریر کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جائے گا

حالانکہ فارسی میں یہ کتاب تحریر ہے اس لیے سبھی پڑھ بھی نہیں سکتے ہیں۔ سجادہ نشین مولانا سید صباح الدین منعمی نے بتایا کہ جو اورادو وظائف کے شوقین ہیں اور جو خانقاہ سے وابستہ ہیں انکے لئے اس کا اردو ترجمہ بھی کرنے کی کوشش جاری ہے کیونکہ یہ کتاب انکے درمیان کافی مقبول ہے۔

صلاۃ قدوسیہ خصوصی تحفہ ہےمولانا سید صباح الدین منعمی کہتے ہیں کہ خانوادہ کے لیے جو خصوصی تحفہ ہے وہ صلاۃ قدوسیہ ہے جو بھارت کے کسی اور خانقاہوں کے معمول میں شامل نہیں ہے۔ یہ پوری طرح سے مجموعہ درود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہے غوث پاک حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے پیر نے غوث پاک کو عطا فرمایا تھا جب وہ ریاضت کر رہے تھے اور پھر غوث پاک سے خانقاہ کے بزرگوں تک یہ تحفہ پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:

رمضان کا مہینہ غنیمت جانیں اور گناہوں سے توبہ کریں: قاری طارق بن ثاقب

واضح ہو کہ خانقاہ چشتیہ منعمیہ کی تاریخ ایک ہزار برس سے زیادہ پرانی ہے۔ یہاں پایے کے بزرگ گزرے ہیں۔ بہار حکومت نے بھی اس خانقاہ کو صوفی سرکٹ میں شامل کیا ہے۔

Last Updated : May 1, 2021, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.