بہار کے لئے 613.75 کروڑ اور کرناٹک کو 1200 کرورڑ کی امدادی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے بہار کے لئے 400 اور کرناٹک کے لئے 1200 کروڑ کی امدادی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے افسران نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے بہار کے ریاستی ڈیزاسٹر فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کےلئے اپنے حصے کی دوسری قسط کو پیشگی طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار حکومت کے درخواست پر منظور کئے گئے فنڈ کے تحت ریاست کو 213.75 کروڑ روپے اور ملیں گے۔ اس طرح کل 613.75 کروڑ روپے ملیں گے۔