ETV Bharat / state

سوپور: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات - بہانہ بازی سے کام

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کے وٹلب علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات
سوپور: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 6:05 PM IST

خستہ حال سڑک کی وجہ سے شمالی کشمیر کے وٹلب، سوپور کی عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’’گیارہ سال قبل محکمہ آر اینڈ بی نے اس سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تاہم وہ منصوبہ صرف کاغذوں تک ہی محدود رہا۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔‘‘

سوپور: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے متعلقہ محکمہ اور افسران سے کئی بار رجوع کیا تاہم ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سڑک کی خستہ خالی سے عوام خصوصا بزرگوں اور اسکولی بچوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایمرجنسی کے وقت خصوصا حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچی سڑک ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز لے جانا پڑتا ہے۔‘‘

عوام نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عرصہ دراز سے متعلقہ محکمہ و افسران بہانہ بازی سے کام لیتے آ رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.