ETV Bharat / state

بارہمولہ: فروٹ منڈی میں پانی کی قلت

محکمہ جل شکتی سوپور کی منڈی تک پانی کی گاڑی تو پہنچا رہی ہے لیکن اس میں اتنا کم پانی ہوتا ہے کہ یہ کم لوگوں تک پہنچ پاتا ہے۔

فروٹ منڈی میں پانی کی قلت
فروٹ منڈی میں پانی کی قلت
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم ایشیاء کی دوسری بڑی فروٹ منڈی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔

فروٹ منڈی میں پانی کی قلت

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے بائرز پریزیڈینٹ مدثر احمد بٹ نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے پانی کی شدید قلت سے پریشان ہیں اور اس فروٹ منڈی میں ایک دن میں کم سے کم بیس ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔ ہم نے سرکار اور متعلقہ محکمہ سے کئی بار گزارش کی کہ وہ ہمیں پانی کی سپلائی فراہم کریں لیکن آج تک ہماری کسی نے نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی ہم کو پانی کی گاڑی فراہم کر رہی ہے لیکن وہ لوگوں تک پہنچانے تک نہ کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور: سڑک کی عدم موجودگی سے عوام پریشان

ہم سرکار اور محکمہ جل شکتی سے ایک بار پھر گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں سوپور فروٹ منڈی کو پانی کی سپلائی جلد از جلد فراہم کرے تاکہ ہم لوگوں کو اور زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

اس ضمن میں ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو افسر غلام رسول نے کہا کہ ہم نے فروٹ منڈی سوپور میں ایک وآٹر سپلائی سکیم بنائی ہے لیکن کچھ دنوں سے کام روکا پڑا ہوا ہے، مگر ہم اسی سال اس واٹر سکیم کو مکمل کر کے دیں گے اور لوگوں کی مشکلات دور کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.