ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 1:48 PM IST

ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور کی تحویل سے 5 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ Police action against drug dealers in Baramulla

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار
Drug Smuggling in Baramulla

بارہمولہ: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سلوسہ کریری علاقے میں ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے 5 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہامرے پٹن علاقے میں ناکے کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی تحویل سے 50 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔ دریں اثنا ایک اور ٹویٹ کے مطابق بارہمولہ پولیس نے سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے ان منشیات فروشوں کی شناخت صغیر احمد میر عرف ستہ، بلال احمد بٹ عرف بلال اور منظور احمد سادا عرف منظور آٹو کے بطور کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ضلع میں 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔ سال رواں کے ماہ جنوری، فروری اور مارچ کے دوران پولیس نے 75 کیس درج کرکے 113 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 7 کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان تین مہینوں نے کے دوران 3.269 کلو گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3.26 کروڑ روپیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Police On Drug Peddlers بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران 113 منشیات فروش گرفتار، پولیس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.