سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گانٹہ مولہ علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک ناکے کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 22 گرام براون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ ملزموں کی شناخت اشفاق احمد میر سکان چجہامہ رفیع آباد، عاشق حسین نجار ساکن شوگ پورہ اور ریاض احمد شیخ ساکن درد پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحیققات شروع کی ہیں۔ تاکہ پتہ لگایا جا سکیں یہ لوگ نشہ آور مواد کہاں سے لا رہے تھے اور کسے دینے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ بارہ مولہ ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ 16 فروری کو بارہمولہ ضلع پولیس نے اڑی سیکٹر میں ہیروئن اور نقدی کی بھاری مقدار کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔ جسے ایس ایس پی نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ اس سے قبل 9 فروری کو بارہمولہ کے سرحدی علاقے نوشہرہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے قبضے سے 105 گرام چرس برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ منشیات فروش کی شناخت طاہر احمد ولد عبد الرحمن کے طور پر ہوئی تھی جو بونيار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف ایک کیس بھی درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Baramulla اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
یو این آئی